1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے والی غذائ&#174

Discussion in 'Health & Diet' started by PRINCE SHAAN, Nov 4, 2014.

  1. دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے والی غذائیں

    [​IMG]


    لندن(قدرت نیوز)ہم سب کی خواہش ہے کہ ہمارے دانت صاف اور چمکیلے ہوں۔اس مقصد کے حصول کے لئے لوگ مختلف ٹوتھ پیسٹوں کا استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ دندان سازوں سے دانتوں کو پالش بھی کرواتے ہیں ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دانتوں کو سفید رکھنے کی خواہش نئی نہیں ہے بلکہ ماضی بعید میں بھی لوگ دانتوں کو سفید رکھنے کے لئے مختلف نسخے آزماتے تھے۔مثال کے طور پر زمانہ قدیم کے مصری لوگ دانتوں کو سفید رکھنے کے لئے مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا کرتے تھے جبکہ رومن تو مصریوں سے بھی دو ہاتھ آگے تھے اور غلیظ طریقے استعمال کرتے تھے ۔رومن دانتوں کو صاف کرنے کے لئے بکرے کے پیشاب کا بھی استعمال کیا کر تے تھے ۔
    لیکن ہم آپ کو ایسی غذائیں بتائیں گے جو آپ کے دانتوں کو چمکدار بنائیں گی اور لازماًآپ ان کا استعمال کریں گے ۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو دانتوں کو پیلا بناتی ہیں اور دانتوں پر بدنما دھبے بھی نمودار ہو جاتے ہیں۔سفید دانتوں کے لئے تین بنیادی باتوں کو ذہن میں رکھیں یعنی چبانا، لعاب دہن اور دھبے کیسے صاف کئے جائیں۔
    چبانا:
    ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں آپ کو چیزوں کو زیادہ چبانا پڑے کیونکہ اس طرح یہ اشیاء آپ کے دانتوں کے لئے قدرتی منجن ثابت ہوں گی۔ اس مقصد کے لئے سیب، گاجریں ، مولی، گوبھی، سخت قسم کا پنیر، شلجم وغیرہ اچھی طرح چبا کر کھائیں۔آپ جتنا چبا کر ان اشیاء کو کھائیں گے اتنی ہی دانتوں کی صفائی ہو گی۔
    لعاب دہن:
    قدرتی طور پر لعاب دہن میں ایسی طاقت رکھی گئی ہے کہ یہ دانتوں کو سفید کرتا ہے لہذا ایسی چیزوں کا استعمال کریں جن سے زیادہ سے زیادہ لعاب بنے۔اس مقصد کے لئے گریپ فروٹ، لیموں، مالٹے کھائیں ہیں۔ سٹرابری بھی اس مقصد کے لئے انتہائی مفید ہے کیونکہ اس میں مالیک ایسڈ ہوتا ہے جو لعاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
    داغ دھبے صاف کرنا:
    تمام ایسی غذائیں جن سے داغ دھبے بننے کا اندیشہ ہو سے مکمل اجتناب ضروری ہے اور ایسی غذاؤں میں چائے، کافی، کولڈ ڈرنکس شامل ہیں۔ یاد رکھیں ایسی غذائیں جو آپ کے کپڑوں پر داغ کا باعث بنیں، وہ تمام غذائیں آپ کے دانتوں کو بھی گندا کردیتی ہیں۔


     
  2. Ali Raza G

    Ali Raza G Regular Member

    Very Nice Sharing

    Keep It Up
     

Share This Page