1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

پاکستانی طالبہ نے 17 ممالک کو شکست دیکر ریاض

Discussion in 'News & Views' started by PRINCE SHAAN, Nov 4, 2014.

  1. [​IMG]
    پاکستانی طالبہ نے بھارت سمیت 17 ممالک کو شکست دیکر ریاضی کا عالمی مقابلہ جیت لیا

    سرگودھا(قدرت نیوز) غریب گھرانے اور سرکاری سکول میں پڑھنے والی سترہ سالہ پاکستانی بچی نے آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو ساﺅتھ ویلز کے زیر اہتمام ہونے والا ریاضی کا مقابلہ جیت کر وطن عزیز کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی رہائشی 8 سالہ ماہ نور نے آسٹریلین یونیورسٹی آف نیو ساﺅتھ ویلز کے زیر اہتمام ہونے والے ریاضی کے عالمی مقابلے میں بھارت، سری لنکا، قطر، سعودی عرب اور بحرین سمیت بر اعظم ایشیا کے 17 ممالک کے طلبہ وطالبات کو شکست دے کر اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ماہ نور کو مقابلے میں پہلی پوزیشن حاسل کرنے پر یونیورسٹی آف نیو ساﺅتھ ویلزکی جانب سے گولڈ میڈل اور اسناد سے نوازا گیا ہے ۔ماہ نور کا کہنا ہے کہ ریاضی اور سائنس پسندیدہ مضامین ہیں اور بڑی ہو کر سائنس دان بن کر ملک کا نام بلند کرنا چاہتی اور اس کی حفاظت کرنا چاہتی ہوں۔ ماہ نور کے والد کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچیوں کو تعلیم دلانے کی مخالفت کی جاتی ہے لیکن میری خواہش ہے کہ اپنی تینوں بیٹیوں کو جہاں تک یہ چاہتی ہیں تعلیم دلواﺅں۔اپنے شہراور سکول کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر ماہ نور کے اساتذہ کے سر بھی فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔ ماہ نور کی ذہانت نے ثابت کر دیا کہ ٹیلنٹ صرف بڑے شہروں میں ہی نہیں پایا جاتا بلکہ چھوٹے شہر اور سرکاری سکول بھی ذہانت کی دولت سے مالا مال ہیں ضرورت صرف اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی کی ہے۔
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     

Share This Page