1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

آپ ڈبل روٹی کھانا چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔۔

Discussion in 'Health & Diet' started by نمرہ, Nov 4, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    گندم کی روٹی ہماری روایتی خوراک ہے لیکن آج کل بازار میں دستیاب بریڈ کا رواج بھی بہت عام ہوگیا ہے اور خصوصاً ناشتے میں بریڈ کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے۔ ماہرین غذائیت کی تحقیقات بتاتی ہیں کہ بریڈ سے جتنا پرہیز کیا جائے بہتر ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔
    1 .غذائیت سے محروم: بازاری بریڈ ہماری روزمرہ غذائی ضروریات کے لحاظ سے تقریباً بے فائدہ ہے۔ اسے صاف شدہ آٹے سے بنایا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں فائبر نہیں ہوتا اور نہ ہی خالص گندم جیسی غذائیت ہوتی ہے۔
    2 .زیادہ نمک: بریڈ کو بنانے کیلئے نمک کی خاصی مقدار استعمال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ جسم میں سوڈیم کے اضافے کا باعث بنتی ہے۔
    3 .وزن میں اضافہ: بازار میں دستیاب بریڈ میں کاربوہائیڈریٹ، نمک، میٹھا اور اسے خراب ہونے سے بچانے کیلئے اضافی اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جو موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔
    4 .بھوک: آپ بریڈ کھا کر بھی بھوکے ہی رہتے ہیں کیونکہ اس میں نہ تو غذائیت ہوتی ہے اور نہ ہی فائبر۔
    5. ان معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلہ یہی ہے کہ مکمل گندم سے بنی ہوئی گھر کی روٹی ہی بہترین غذا ہے جبکہ بازاری بریڈ عذائیت سے محروم ہونے کے علاوہ بھاری خرچے کا بھی باعث بنتی ہے۔​
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Very informative thread
     
  3. Ali Raza G

    Ali Raza G Regular Member

    Very Nice Sharing
    Keep It Up
     
  4. Bohat maloomati sharing ki hai aap ne. Shukriya
     

Share This Page