1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

جسم کو کو زہریلے مواد سے پاک کرنے والی غذائ&#1

Discussion in 'Health & Diet' started by نمرہ, Nov 6, 2014.

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Management
    • 38/49

    اسلام و علیکم
    یہ لنک دیکھنے کے لیے آپ کی
    1
    پوسٹ ہونا ضروری ہیں آپ نے ابھی تک
    0
    پوسٹ کی ہیں

    جسم کو کو زہریلے مواد سے پاک کرنے والی غذائیں

    چقندر اور گاجر کی سلاد
    اجزاء
    ایک عدد چقندر
    ایک عدد گاجر
    آدھا کپ مٹر
    لیموں کارس اور نمک حسب ذائقہ
    ان تمام اجزاء کو باریک باریک کاٹ کر مکس کرلیں اور تازہ دھنیا چھڑک کر کھائیں۔

    سیب کا سینڈوچ
    ایک سیب کو درمیان سے کاٹ لیں اور اس میں سے بیج نکال لیں۔ کٹے ہوئے سیب پر لیموں کا رس ڈالیں تاکہ سیب سیاہ نہ ہو،پھر مختلف پھل بشمول سٹرابری اور کیویباریک باریک کاٹ کر سیب کے بیچوں بیچ ڈالیں جبکہ مزید خوش ذائقہ بنانے کے لئے پنیر کااستعمال کریں۔ دارچینی کا پاو¿ڈر بھی ڈال کر اس کی غذائیت بڑھائی جا سکتی ہے۔اس سینڈوچ کو یکجا رکھنے کے لئے ٹوتھ پک کا استعمال کریں

    پودینے اور دھنیے کا جوس
    پودینے اور دھنیے کی برابر مقدار لے کراسے گرائنڈر میں آدھ گلاس پانی ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔جب باریک ہوجائے تو اس میں مزید آدھا گلاس پانی کے ساتھ لیموں کا رس اور کھٹاس ڈال لیں۔پھر نمک اور شہد حسب ذائقہ ڈال کر نوش فرمائیں۔

    لہسن اور پیاز سے بنا چکن سوپ
    اجزاء
    چکن کے سینے کا گوشت باریک کا ٹ کر ابالیں
    دو کپ مرغی کی یخنی
    پیاز باریک کٹی ہوئی
    آدھا لہسن باریک کٹا ہوا
    ایک گاجر باریک کاٹ کر ابالیں
    آلو کاٹ کر ابال لیں
    کوکنگ آئل
    نمک ، کالی مرچ اور دیگر مصالحہ جات حسب ذائقہ

    ترکیب
    کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر ایک منٹ تک تلیں اور پھر اس میں ابلا ہوا چکن ڈال کر مزید تل لیں۔ اس کے بعد ابلی ہوئی گاجریں اور آلو ڈال کر انہیں بھی فرائی کریں۔اس کے بعد اس میں یخنی ڈالیں اور ڈھکن دے کر ہلکی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک پکائیں۔ پک جانے پر کالی مرچ اور نمک ڈال کر پیش کریں۔

    ایواکاڈو حمس
    اجزاء
    ابلے ہوئے مٹر تقریباًایک پاو¿(250گرام)
    ایک عدد ایواکاڈو باریک کٹا ہوا
    لہسن کی چار توڑیاں
    ایک کپ کٹا ہوا دھنیا
    آدھا کپ زیتون
    آدھا کپ دہی

    ترکیب
    تمام اجزاء کو گرائینڈر میں ڈال کر بالکل پیس لیں اور اگر پیسٹ گاڑھا ہو تو اس میں آدھا کپ پانی ڈال لیں۔زیتون ڈال کر پیش کریں۔

    دار چینی والی چائے
    اجزاء
    آدھا چمچ چائے
    ایک کپ پانی
    ایک سینٹی میٹر ادرک کٹا ہوا
    ایک انچ دارچینی باریک کر لیں
    شہد

    ترکیب
    ادرک اور دار چینی پانی میں ڈال کر ابال لیں۔جب ابل جائے تو چولہا بند کرکے چائے کی پتی ڈال لیں اور کچھ دیر بعد چھان کر شہد ڈال کر پیش کریں۔

    اناناس کارائتہ
    اجزاء
    دو کپ دہی
    دو کپ اناناس باریک کٹا ہوا
    ایک چمچ کھٹائی
    ایک چمچ زیرہ پاو¿ڈر
    دو سے تین چمچ گڑ پسا ہوا
    تازہ دھنیا چھڑکنے کے لئے

    ترکیب
    دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس کے ساتھ گڑ کو پانی میں ڈال کر حل کرلیں اس کے بعد کھٹائی، زیرہ پاو¿ڈراور نمک ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔اس کے بعد اناناس کے پیس ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کریں اور دھنیا چھڑک کر ٹھنڈا کرکے نوش فرمائیں۔​
     
  2. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Moderator
    • 38/49

  3. PakArt
    Offline

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan
    • 83/98

    اشتراک کرنے کا بہت بہت شکریہ​
     
  4. Ali Raza G
    Offline

    Ali Raza G Regular Member
    • 6/8

    Very Nice Sharing
    Keep It Up
     
  5. PRINCE SHAAN
    Offline

    PRINCE SHAAN Guest

    Bohat maloomati sharing ki hai aap ne. Shukriya
     

Share This Page