1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

مزیدار پیز ا گھر پر تیار کرنے کی آسان ترکیب

Discussion in 'Best Recipes Urdu & English' started by نمرہ, Nov 7, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیزا پرلطف ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہو تو گندم کا پیزا گھر میں بنائیے، اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
    اجزائے برائے روٹی
    گندم کا آٹا 2 کپ
    پودینے کے پتے 6 سے 8
    زیتون کا تیل 100 گرام
    نمک ایک چمچ
    چینی آدھا کلو
    خمیر پاﺅڈر ایک چمچ
    پانی 10 گرام
    پارچ منٹ کاغذ ایک عدد
    اجزائے برائے چٹنی
    ٹماٹر ایک کپ
    پیاز ایک کپ
    خشک اویگانو 2 چمچ
    سرخ مرچ ایک چمچ
    لہسن 5 جوے
    ٹاپنگ
    ٹاپنگ کیلئے آپ ابلا ہوا گوشت یا سبزیاں استعمال کرسکتے ہیں۔
    پنیر
    درمیانے سائز کے پیزا کیلئے تقریباً 100 گرام پنیر استعمال کریں، کوشش کریں کہ ایک سے زائد قسم کے پنیر کو ملا کر استعمال کریں۔
    موزیلا، چیڈر اور گاﺅڈا پنیر بہترین ہیں۔
    ترکیب
    ٭ پانی، خمیر اور چینی کو مکس کرکے 10 منٹ کیلئے رکھ دیں۔
    ٭ اب اس میں آٹا، نمک، پودینہ اور زیتون کا تیل ڈال دیں، اس آمیزے کو اچھی طرح گوندھ لیں۔
    ٭ گوندھے ہوئے آمیزے کو دو گھنٹہ کیلئے پڑا رہنے دیں۔
    ٭ پارچ منٹ کاغذ کے اوپر میدہ چھڑک لیں، اب آٹے کا پیڑا لے کر اسے بیلن سے پھیلا کر روٹی بنالیں۔
    ٭ اوون کو 15 منٹ کیلئے 250 ڈگری پر گرم کریں، بیکنگ ٹرے بھی اندر رکھیں۔
    روٹی کے اوپر باریک کٹا گوشت یا سبزی ڈال لیں۔
    ٭ سب سے اوپر پنیر باریک کاٹ کر ڈال دیں۔
    ٭ احتیاط کے ساتھ روٹی کو بیکنگ ٹرے میں رکھیں۔
    ٭ پیزا کے تیار ہونے اور خصوصاً پنیر کے سنہری ہونے تک پکائیں۔
    ٭ باہر نکال کر اس کے اوپر زیتون کا تیل چھڑک لیں۔
    ٭ گندم کے آٹے کا پیزا تیارہے۔​
     
  2. نگار

    نگار Cruise Member

    عمدہ ریسیپی شیئر کرنے پہ آپ کا بہت شکریہ
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     
  4. نمرہ

    نمرہ Management

    ap dono ka boht boht shukriya
     
  5. Walikum As Salam
    BHut Pyari REcipe MAgar Jitni Bar Pizza Banya Ghar Ka Acha Nai Bana ....Bar Ka Hi Acha Lagta Well Is Recipe Ko Bhi Try Kar Kay Dekh Letay Hain ...Shukriya SHaring Ka
     
  6. THANKS FOR NICE RECIPE
    [​IMG]
     
  7. Baloch 77

    Baloch 77 ITU Friend

    [FONT=al_qalam tehreeri]Very nice sharing....... Keep it up[/FONT]
     

Share This Page