1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

مچھلی کی غذائیت کا بھر پور فائدہ اُٹھانے ک&#17


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Health & Diet' started by نمرہ, Nov 7, 2014.

Health & Diet"/>Nov 7, 2014"/>

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Regular Member
    • 38/49

    Hidden Content:
    یہ لنک دیکھنے کے لیے فورم پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں

    آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ مچھلی کھانے سے کئی بیماریوں مثلاًدل، سانس اور دیگر سے نجات ملتی ہے لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں بتایا ہوگا کہ مچھلی کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ حال ہی میں ایک امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ مچھلی بیک یا گرل کرکے کھاتے تھے ان کی دماغی صلاحیت اور یاداشت ان لوگوں سے زیادہ تھی جو مچھلی کو تل کر کھاتے تھے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ تلی ہوئی مچھلی کھاتے ہیں ان میں وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
    آئیے آپ کو چند مفید طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ مچھلی کی غذائیت کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
    1۔مچھلی کو پکانے سے پہلے اسے زیتون یا ناریل کے تیل سے صاف کرلیں۔پکانے کے بعد اس پر ’ایواکاڈو‘ یا بادام وغیرہ کا چھڑکاؤ کرکے استعمال کریں اس کی غذائیت انتہائی زیادہ ہو جائے گی۔
    2۔ مختلف قسم کے مصالحہ جات اور سبزیوں کا چھڑکاؤ مچھلی کی غذائیت کو بڑھاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے لیموں کا رس، لہسن، کالی مرچھ، پسا ہوا ادرک، ہلدی وغیرہ کا استعمال مچھلی کا نا صرف ذائقہ بڑھا دے گا بلکہ یہ آپ کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوگا۔
    3۔بیک یا گرل کرنے کو بعد اگر مچھلی کے اوپر مختلف قسم کی لذیذ اور صحت بخش اشیاء کا چھڑکاؤ کریں تو مچھلی کی غذائیت میں بے حد اضافہ ہوجائے گا۔ چھڑکاؤ کے لئے مشروم، چاول، آلو، بھنے ہوئے ٹماٹر کا استعمال بہت مفید ہے۔
    4۔جھینگے کی طرح مچھلی کو بھی پکانے کے بعد برف میں لگا کر کھانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے آپ کھیرے اور سلاد کے پتے کے ساتھ بھی پیش کر سکتے ہیں۔
    5۔مچھلی کو بیک یا گرل کرنے کے بعد اسے دیگر کھانوں کے ساتھ بھی پیش کیا جا سکتا ہے ۔مثال کے طور پر پاسٹااور مکئی کی روٹی کے ساتھ اس کا استعمال بہت لذیذ اور مفید ہے۔​
     
  2. نگار
    Offline

    نگار Regular Member
    • 36/49

    مفید معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت شکریہ
     
  3. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Regular Member
    • 38/49

    Bohat Khoob
     

Share This Page