1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے تازہ ورژن میں مت&#159

Discussion in 'IT News' started by نمرہ, Nov 7, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    گوگل نے اینڈرائڈ 5کے لئے نئے آپریٹنگ سسٹم لالی پاپ کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ اگر آپ اینڈرائڈ فون لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ذیل میں دی گئی معلومات آپ کے لئے بہت مفید ہوں گی۔
    1۔میٹریل ڈیزائن
    لالی پاپ نے میٹریل ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے رنگین اور مزید صاف ستھراکردیا ہے
    2۔نویگیشن بٹن کے ڈیزائن میں تبدیلی
    سکرین پر موجود نویگیشن بٹن کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور انہیں مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ ’بیک‘ بٹن اب مستطیل ،’ہوم‘بٹن گول اور ’ایپ‘ بٹن مربع شکل کا کردیا گیا ہے۔
    3۔ایپ کے درمیان حرکت کرنے کے لئے نئے مینیو کا استعمال
    نئے لالی پاپ آپ کو کھلے ہوئے ٹیبز
    (tabs)
    باآسانی دکھاتا ہے اور اس طرح ٹیبز کے درمیان حرکت کرنے اور انہیں بند کرنا آسان ہے۔
    4۔نوٹیفیکیشن پینل میں تبدیلی
    نوٹیفیکیشن کو پڑھنے کے لئے ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔نوٹیفیکیشن اور ٹوگل ایک سکرین پر نمودار ہوں گے اور نئے نوٹیفیکیشن کے لئے سفید پٹی اور سیاہ ٹیکسٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
    5۔لاک سکرین کے دوران نوٹیفیکیشن
    اب اپ فون کو ’ان لاک‘ کئے بغیر آنے والے نئے نوٹیفیکیشن کا جواب دے سکتے ہیں۔
    6۔نوٹیفیکیشن پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول
    اب آپ آنے والے نوٹیفیکیشن پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔
    Setting menu
    میں آپ اہم نوٹیفیکیشن کے لئے ترجیحات لگا سکتے ہیں۔
    7۔نیا کی بورڈ
    نئے کی بورڈ ڈیزائن میں سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ سیاہ الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ الفاظ کے درمیان بارڈرز بھی رکھے گئے تا کہ صارف کو ٹائپ کرنے میں آسانی ہو۔
    8۔نمبر ڈائل کرنے والے ایپ میں تبدیلی
    ڈائل ایپ میں نمبروں کے رنگ کو نیلا کردیا گیا ہے جبکہ ان کے درمیان بارڈرز کو بھی ختم کردیا گیاہے۔
    9۔ملٹی پل یوزر پروفائل
    اب آپ کے فون کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ملٹی پل یوزر پروفائل میں آپ اپنے فون تک کسی اور کو رسائی دے سکتے ہیں لیکن وہ شخص آپ کے contacts
    تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔
    10۔فٹنس ہب
    ایپل کی طرح گوگل نے لالی پوپ میں ایک ایپ فٹنس ہب آفر کیا ہے۔یہ ایپ تمام دیگر صحت سے متعلق ایپ سے تفصیلات اکٹھی کرکے انہیں ایک مرکز میں رکھ لیتا ہے تاکہ صارف کو مزید آسانی ہو۔

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Brilliant information. ..
     
  3. نگار

    نگار Cruise Member

    اضافی معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت شکریہ
     
  4. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Super Information
     
  5. ahmadkhan12

    ahmadkhan12 Regular Member

    Very Nice Sharing ... Thanks
    [​IMG]

     
  6. WAlikum As Salam
    Zabardast BHut Hi Classic Thread Hai Kia Bat Hai
     
  7. Rahi

    Rahi Legend

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    اینڈ رائیڈ سسٹم کافی مقبول ہورہاہے، معلومات کا شکریہ
     
  8. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت پیاری شیئرنگ اپ کا بہت بہت شکریہ مزید کوشش جاری رکھے
     
  9. Thanks for sharing.
     

Share This Page