1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

ورلڈکپ کا کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، پاکستان اور بھ&#1

Discussion in 'Sports' started by نمرہ, Nov 7, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    آئی سی سی ورلڈکپ 2015ءکا کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہو گیا ہے اور ایونٹ کا انعقاد 14 فروری سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہو گا۔ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں دو گروپوں میں 14 ٹیمیں جیت کا سہرا سجانے کا خواب لے کر اپنا سفر شروع کریں گے۔ گروپ اے میں انگلینڈ ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔
    ورلڈ کپ کا اآغاز
    ورلڈ کپ کے افتتاحی روز یعنی 14 فروری کو دو میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے آغاز کے دوسرے ہی روز کرکٹ کے شائقین کو بڑا معرکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی صورت میں دیکھنے کو ملے گا۔
    دبئی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا ہر میچ ہی اہم ہوتا ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو سب سے بڑا مقابلہ سمجھا جاتا ہے جو صرف کھلاڑیوں کو ہی نہیں بلکہ شائقین کو بھی پرجوش کر دیتا ہے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف میچ جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور 1992ءکی طرح اس بار بھی ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔​
     
  2. نگار

    نگار Cruise Member

    باخبر رکھنے کے لیے بہت بہت شکریہ
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    وعلیکم اسلام
    بہت اچھی معلومات دی ہیں
    پاکستان کے گروپ میں خطرناک ٹیمیں ہیں​
     
  4. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Well, Our Team has an iron will to win the World cup. ..
    Our prayers are with them. ...
    Best of luck Green Shirts
     

Share This Page