1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دل کے لیے انتہائی خطرناک ٖغذائیں جنہیں آ&#166

Discussion in 'Health & Diet' started by نمرہ, Nov 12, 2014.

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Management
    • 38/49

    یہ لنک دیکھنے کے لیے آئی ٹی استاد پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اپنا اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
    -1 آٹے سے بنی غذائیں

    یہ وہ دلیہ ٹاپک غذائیں ہیں جو عام طور پر دانوں اور شوگر سے بنائی جاتی ہیں اور ایسی غذائیں تیار کرنے والے ادارے اپنی تیار کردہ مصنوعات پر ”ھرل گرینز“ یعنی یہ مکمل طور پر ”دانوں“ کی آمیزش سے بنائی غذا ہے۔ اس کی مزید وضاحت یہ ہے کہ یہ غذا خالص آٹے سے بنائی گئی جو اُ کے میٹا بولزم کو برقرار اور بہتر بنانے میں مددگار ہے لیکن تعجب کن بات یہ ہے کہ اکثر آجرین یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ تیار کردہ غذا میں خالص شوگر کا استعمال کیا ہے جبکہ اصل صورتحال یہ ہوتی ہے کہ وہ شوگر کے نام پر مضر صحت اجزاءاستعمال کرتے ہیں جن کا ذائقہ تو شوگر جیسا ہوتا ہے لیکن یہ جسم کے مختلف اعضاءپر ان کی کارکردگی پر براہ راست حملہ آور ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں سکولوں کے باہر پگھلنے والی قلفیاں بطور مثال پیش کی جاسکتی ہے۔
    -2 ماڈرن گندم
    60 کی دہائی میں ”گندم“ بدل گئی تھی، اس جملے کی تشریح یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی انسانی آبادی کے لئے گندم کی طلب پوری کرنے کرنے کے لئے سائنس دانوں نے شب و روز کی محنت کے بعد ایسے بیج بنالئے جو کم وقت میں زیادہ مقدار میں گندم کے بڑے گوشے پیدا کرتے ہیں اور ان سے ایک ایک سیزن میں دو دو فصلیں لی جاسکتی ہیں۔ لیکن اس پر صرف ایک بات کہی جاسکتی ہے کہ جب بھی انسان نے فطرتکو بدلنے کی کوشش کی وہ ہمیشہ خسارے میں رہا۔ یہ نئی گندم کئی بیماریوں کو لے کر وجود میں آئی۔
    -3 ہلالی روٹی
    یہ آٹے کی ہلالی شکل کی روٹی جس کی ابتداءفرانس میں ہوئی۔ یہ روٹی بھی ماڈرن گندم سے بنائی جو کہ غذائیت میں کم اور دل کے لئے زیادہ مضر ہے۔ جن طبی ماہرین نے پرانی گندم اور ماڈرن گندم میں موازنہ کیا وہ کہتے ہیں کہ ماڈرن گندم کولیسٹرول لیول کو بڑھاتی ہے اور دل کی بیماریوں کا موجب بنتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ نئی گندم پرانے دانوں سے 14.2 فیصد چھوٹے دانوں پر مشتمل ہے۔ حاصل بحث پر ہے ماڈرن گندم سے اجتناب کرنا چاہیے۔
    -4 دہی
    موٹاپے کی ایک وجہ ڈیری مصنوعات کا استعمال بھی ہے لیکن تحقیقات ثابت کرتی ہیں کہ وہ لوگ جو ڈیری مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں زیادہ تر دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اور خاص طور پر یہ وہ ممالک جہاں گھاس کھانے والے جانوروں کے دودھ کی ڈیری مصنوعات استعمال ہوتی ہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ لوفیٹ ڈیری مصنوعات بہت ہی مفید ہوتی ہے اس ضمن میں دہی کا استعمال اکسیر ہے۔
    -5 نباتاتی تیل
    نباتاتی تیل کے حوالے سے یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ وہ صحت افزاں ہوتے ہیں اور خاص طور پر وہ تیل جو زیتون، سویا بین اور کونیلا سے نکالا جاتا ہے لیکن ماہرین نے اس پر اعتراض کیا ہے کہ یہ تیل بہت زیادہ حرارت اور مصنوی کیمیکلز اور ٹوسک محلول سے بنایا جاتا ہے جو کہ مضر صحت ہے۔​
     
  2. PRINCE SHAAN
    Offline

    PRINCE SHAAN Guest

    Bohat maloomati sharing ki hai aap ne. Shukriya
     

Share This Page