1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

لذیز ترین چکن تکہ بنانے کی آسان ترکیب

Discussion in 'Best Recipes Urdu & English' started by نمرہ, Nov 12, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Supper Moderator

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    چکن تکہ بلا شبہ لذیذ ترین غذاﺅں میں سے ایک ہے، بہترین تکے تیار کرنے کے لئے کچھ خصوصی اجزاءاور خاص ترکیب کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ کچھ یوں ہے:
    اجزائ:
    دہی ایک پاﺅ
    زیرہ پون کپ
    لہسن کا پیسٹ ایک چمچ
    ادرب کا پیسٹ ایک چمچ
    سرسوں کا تیل ایک چمچ
    لیمن کا تازہ رس دو چمچ
    نمک ایک چمچ
    پسی ہوئی ہلدی پون چمچ
    گرم مصالحہ آدھا چمچ
    کالی مرچ آدھا چمچ
    دیگی مرچ 2 چمچ
    ہری مرچ 2 عدد
    ہر دھنیا مٹھی بھر کے
    گوشت آدھا کلو (ہڈی کے بغیر مرغی کا سینے کا گوشت)
    پکانے کا تیل حسب ضرورت
    ترکیب
    ٭ گوشت کو تقریباً ساڑھے تین انچ کے مکعب ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
    ٭ گوشت اور دہی کے علاوہ تمام اجزاءکو گرائنڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔
    ٭ گوشت کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں مصالحوں کا پیسٹ اور دہی ڈال دیں۔
    ٭ تمام مکسچر کو گوشت پر اچھی طرح مل کر 4 گھنٹے کیلئے فرج میں رکھ دیں۔
    ٭ اب گوشت کے ٹکڑوں کو سیخ پر لگائیں، ٹکڑوں کے درمیان ایک سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
    ٭ نو سے 12 منٹ تک آگ پر رکھیں، سیخوں کا آگ سے تقریباً 4 انچ کا فاصلہ ہونا چاہیے۔ انہیں مسلسل گھماتے رہیں حتیٰ کہ گوشت پک کر براﺅن ہوجائے۔ اس دوران وقفے وقفے سے بوٹیوںپر تیل لگاتے رہیں۔
    ٭ تیار شدہ تکوں کو گرم گرم اور لیموں کے ٹکڑوں، پیاز کے چھلکوں اور تازہ سلاد کے ساتھ پیش کریں۔​
     
  2. نگار

    نگار ITU Lover

    پیش کیوں کریں ہم خود ہی کھا لینگے

    مزیدار ریسیپی شیئر کرنے پہ آپ کا بہت شکریہ
     
  3. Baloch 77

    Baloch 77 ITU Friend

    [FONT=al_qalam tehreeri]Very nice sharing....... Keep it up[/FONT]
     

Share This Page