1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دنیا کے حیرت انگیز ٹرانسپیرنٹ جانور

Discussion in 'General Knowledge' started by نگار, Nov 14, 2014.

  1. نگار

    نگار Cruise Member

    قدرت کی چند تخلیقات ہماری سوچ سے بھی کئی زیادہ دلچسپ اور عجیب ہیں- اس کی واضح مثال ٹرانسپیرنٹ یا شفاف جانور ہیں جن کے تمام اندرونی اعضاﺀ کو دیکھنے کے لیے کسی مشین کی ضرورت نہیں بلکہ صرف انسانی آنکھیں ہی کافی ہیں- شفاف ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ یہ جانور چھپ نہیں سکتے بلکہ ان کی یہی خاصیت انہیں دوسرے جانوروں سے محفوظ رکھتی ہے
    ___
    Transparent Frog
    اس ٹرانسپیرنٹ مینڈک کا تعلق وینزویلا سے ہے اور یہ مینڈک زیادہ تر ہلکے سبز رنگ میں پائے جاتے ہیں- ان کی ٹرانسپیرنٹ جلد سے ان کا دل٬ جگر اور عمل انہضام کی نالی نمایاں دکھائی دیتے ہیں
    [​IMG]

    Transparent Head Fish
    عجیب گہرے پانی کی مچھلی بیریلئی کہلاتی ہے- اس کا سر شفاف جبکہ اس کی آنکھیں روشنی کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتی ہیں- اور یہ آنکھیں سیال سے بھرے مادے کے اندر ہی گھومتی ہیں جو کہ اس مچھلی کے سر میں ہوتا ہے
    [​IMG]
    Transparent Butterfly
    یہ ٹرانسپیرنٹ تتلی وسطی امریکہ میں میکسیکو سے پنامہ تک پائی جاتی ہے- اس تتلی کے پر ٹرانسپیرنٹ ہوتے ہیں اور ان کے درمیان سے گزرنے والی نسوں کے باعث یہ پر کسی شیشے کی مانند لگتے ہیں
    [​IMG]
    Transparent Squid
    یہ ٹرانسپیرنٹ سکوڈ نصف جنوبی کرہ کے سمندروں میں پایا جاتا ہے- اس کی دونوں آنکھوں پر روشن اعضاﺀ ہوتے ہیں- اور اس کا شکار گہرے پانی میں پائی جانے والی متعدد مچھلیاں ہوتی ہیں اور ساتھ ساتھ وہیل مچھلیاں اور سمندری پرندے بھی
    [​IMG]
    Transparent Zebrafish created by scientists
    ٹرانسپیرنٹ زیبرا مچھلی 2008 میں سائنسدانوں نے تخلیق کی جس کا مقصد براہ راست اندرونی اعضاﺀ کو حرکت کرتے ہوئے دیکھنا تھا- اور یہ سب کچھ بوسٹن چلڈرن ہسپتال کے محققین کے لیے کیا گیا
    [​IMG]
    Transparent Icefish
    یہ عجیب الخلقت مچھلی انٹارٹیکا اور جنوبی امریکہ کے ارد گرد موجود ٹھنڈے پانیوں میں پائی جاتی ہے- اس کی خوراک کرل اور دوسری مچھلیاں ہوتی ہیں- اس ٹرانسپیرنٹ مچھلی کو کروکوڈائل فش بھی کہا جاتا ہے- اس مچھلی کا خون بھی ٹرانسپیرنٹ ہی ہوتا ہے
    [​IMG]
    Transparent Amphipod
    یہ ایک غیر معمولی جانور ہے جسے فرونما کہا جاتا ہے- یہ حال ہی میں شمالی اوقیانوس کے پہاڑی سلسلے کے درمیان واقع ایک گہرے سمندر میں سے دریافت کیا گیا ہے- اس کے تمام اندرونی اعضاﺀ کو باآسانی باہر سے ہی دیکھا جاسکتا ہے
    [​IMG]

    Transparent Larval Shrimp
    یہ ہوائی کے اردگرد کے پانیوں میں پایا جاتا ہے- اور یہ دیکھنے میں ایسا ہی نظر آتا ہے کہ جیسے جیلی فش نظر آتی ہے- اس اندر کا بھی بھرپور معائنہ کیا جاسکتا ہے
    [​IMG]
    Transparent Salp
    جیلی فش کی طرح دکھائی دینے والا یہ جانور سالپ کہلاتا ہے اور اس کی خوراک پانی میں پائے جانے والے پودے ہوتے ہیں- یہ مکمل شفاف ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 1 سے 10 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے
    [​IMG]
    Transparent Jellyfish

    جیلی فش ہر سمندر میں پائی جاتی ہے اور یہ سمندر کی سطح سے لے کر گہرے پانی تک میں موجود ہوتی ہے- متعدد جیلی فش ٹرانسپیرنٹ ہوتی ہیں اور انہیں دیکھنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے- تصویر میں دکھائی دینے والی جیلی فش جو کہ آرکاپوڈیما گینس سے تعلق رکھتی ہے٬ 2.5 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے
    [​IMG]
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  3. نمرہ

    نمرہ Management

    woooow boht he achi sharing ki.. shukriya
     
  4. نگار

    نگار Cruise Member

    aO thAnk yOu paSanD kRnY kA
     
  5. sabrina850

    sabrina850 VIP Member

    Subhanallah ,Mere Malik nay bhi kia kamaal makhlooq paida ki hai ... JAZAKALLAH
     
  6. PRINCE SHAAN

    PRINCE SHAAN Guest

    Subhan Allah ... Zaberdast sharing
     
  7. Smart Azhar

    Smart Azhar Cruise Member

    Boht hi Zabardast sharing hai
    JanaB
    Jaari Rakhiye !
     

Share This Page