1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

رمیز راجہ اور محمد عامر آمنے سامنے

Discussion in 'Sports' started by karwanpak, Nov 15, 2014.

  1. karwanpak

    karwanpak Regular Member

    کراچی (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میں اپنے دور میں کئی کھلاڑیوں کو جانتا تھا جو غلط سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ محمد عامر بلاشبہ باصلاحیت بولر تھا۔ اسے میرا مشورہ ہے کرکٹ میں واپس آنے کے بجائے کوئی اور کام کرے۔
    جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ رمیز بھائی کا مشورہ اپنی جگہ، اگر میرے آئیڈیل عمران خان، وسیم اکرم یا شعیب اختر مجھے دوبارہ واپس آنے سے روکتے تو میں ان کی بات پر ضرور سوچتا۔ رمیز راجا جب جانتے تھے کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی گھنائونے عمل میں ملوث ہیں تو اس وقت انہوں نے آئی سی سی سے رابطہ یا اپنے بورڈ کو آگاہ کیوں نہ کیا؟۔
    رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنا درست نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد عامر کو دوبارہ ٹیم میں لانے کے مقاصد سمجھ سے بالا تر ہیں۔ عامر کی بحالی کے بعد اگر پھر ان سے نو بال ہوگئی تو دنیا پاکستان کو ایک بار پھر شکوک کی نظروں سے دیکھے گی۔



    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  2. بہتر معلومات کے لئے آپکا شکریہ
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    بہت ہی عمدہ معلومات
    شئیر کرنے کے لئے شکریہ​
     
  4. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    بہت ہی عمدہ معلومات
    شئیر کرنے کے لئے شکریہ​
     

Share This Page