1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

پاکستان پولیو پھیلانے والا واحد ملک قرار

Discussion in 'News & Views' started by karwanpak, Nov 15, 2014.

  1. karwanpak

    karwanpak Regular Member

    جینیوا (کاروان ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پولیو سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا بھر میں وائرس پھیلانے والا واحد ملک قرار دے دیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی ہیلتھ کمیٹی نے دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس سے پولیو دنیا میں پھیل رہا ہے۔ رواں برس جولائی سے اب تک 3 بار پولیو وائرس پاکستان سے افغانستان منتقل ہو چکا ہے۔
    بین الاقوامی بیلتھ کمیٹی کی رپورٹ میں حکومت پاکستان سے پوچھا گیا ہے کہ کتنے پاکستانی سرٹیفیکیٹ لے کر بیرون ملک گئے اور کتنے افراد کو پولیو سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

    بین الاقوامی ہیلتھ کمیٹی نے پاکستان کو 6 ماہ میں پولیو وائرس پر قابو پانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو سرٹیفیکٹ کے بغیر کسی کو بھی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور پولیو سرٹیفیکیٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں۔

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  2. بہتر معلومات کے لئے آپکا شکریہ
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     

Share This Page