1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

آلو بخارے کی چٹنی کی آسان ترکیب

Discussion in 'Best Recipes Urdu & English' started by نمرہ, Nov 17, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    آپ نے آلو بخارے کی چٹنی تو ضرور کھائی ہوگی۔ آج ہم آپ کو آلو بخارے کی چٹنی بنانے کی آسان ترکیب بتاتے ہیں۔
    اجزاء
    آلو بخارے: 2 پیکٹ
    املی کا گاڑھا رس: 1 پیالی
    ابلے بادام: 10 عدد
    کلونجی: 1 چائے کا چمچ
    ثابت لال مرچ: 10 عدد
    باریک کٹی ادرک: 2 کھانے کے چمچ
    چینی یا گڑ:1 پیالی
    سفید سرکہ: ½ پیالی
    نمک: حسب ذائقہ
    ترکیب
    ٭ 2 پیکٹ آلو بخاروں کو گرم پانی میں بھگودیں، جب وہ نرم پڑجائیں تو ہاتھ سے اچھی طرح میش کرلیں۔
    ٭ اب اس میں 1 پیالی املی کا گاڑھا رس ملادیں
    ٭ پھر ایک مٹی کی ہانڈی میں املی، آلو بخارے، 1 پیالی چینی یا گڑھ، 10 عدد ابلے بادام، 2 کھانے کے چمچ باریک کٹی اردک، 10 عدد ثابت لال مرچ، 1 چائے کا چمچ کلونچی اور ½ پیالی سفید سرکہ ملا کر ہلکی آنچ پر پکالیں۔
    ٭ جب چٹنی گاڑھی ہوجائے تو اسے اتار کر ٹھںڈا کریں اور حسب ذائقہ نمک ملا کر مرتبان میں رکھ دیں، مزے دار آلو بخارے کی چٹنی تیار ہے۔​
     
  2. THANKS FOR VERY NICE RECIPE
    [​IMG]
     
  3. Baloch 77

    Baloch 77 ITU Friend

    [FONT=al_qalam tehreeri]Very nice sharing....... Keep it up[/FONT]
     

Share This Page