1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

نمرود بادشاہ نے


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'History aur Waqiat' started by نمرہ, Nov 24, 2014.

History aur Waqiat"/>Nov 24, 2014"/>

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Regular Member
    • 38/49


    نمرود بادشاہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو زندہ جلانے کا فیصلہ کرلیا تھا.. ایک بڑے میدان میں آگ بھڑکائی جارہی تھی.. دور دور سے جنگل کاٹ کر لکڑیاں لاکر اس آگ میں ڈالی جارہی تھیں.. کئی ہفتوں کی محنت سے آگ بھڑک اٹھی.. اس کے شعلے آسمان تک پہنچ رہے تھے.. اس کا دھواں چاروں طرف پھیل کر لوگوں کو ہیبت زدہ کررہا تھا..
    اس بھڑکتی ہوئی آگ سے دور ایک پر بہار چمن میں ایک چھوٹی سی فاختہ کا نشیمن تھا جس میں وہ سکون سے زندگی گزار رہی تھی.. اس کے قریب ہی ایک الو کا گھونسلہ تھا جو رات کو گشت کرکے دنیا جہان کی خبریں جمع کیا کرتا تھا..

    جب بھڑکتی ہوئی آگ کا دھواں فاختہ کے نشیمن تک پہنچا تو اس نے گھبراکر الو سے پوچھا.. "یہ کیا ماجرا ہے.. ؟"

    الو نے کہا.. "تم کو معلوم نہیں ہمارے بادشاہ نے ابراہیم علیہ السلام کو زندہ جلانے کے لئے آگ دہکائی ہے.."

    فاختہ کا کلیجہ دھک سے رہ گیا.. اس نے گھبرا کر پوچھا.. "کون ابراہیم' وہی خلیل اللہ..؟"

    الو نے اپنی آنکھیں چمکا کر کہا.. "ہاں وہی ابراہیم علیہ السلام.."

    یہ خبر سن کر فاختہ بے اختیار رونے لگی.. اس نے چیخ کر کہا.. "نہیں نہیں.. ایسا نہیں ہوسکتا ! اللہ کے دوست کو کوئی نہیں جلاسکتا.."

    الو نے ہنس کر کہا.. "تم کون چیز ہو روکنے والی.. کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ.."

    فاختہ نے روتے ہوئے کہا.. "نہیں نہیں.. میں ایسا نہیں ہونے دونگی.."

    وہ پھڑپھڑاتی ہوئی اپنے نشیمن میں لوٹ آئی.. اس کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کرے.. پھر اس نے اپنے بچوں پر الوداعی نظر ڈالی اور نشیمن سے نکل گئی.. اس نے گڑگڑا کر دعا کی.. "اے میرے رب ! ابراہیم علیہ السلام کو بچالے.."

    وہ قریب کے چشمے پر گئی اور اپنی چونچ میں پانی بھر کر تیزی سے پھیلی ہوئی آگ کی طرف اڑنے لگی.. آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے لیکن فاختہ کی زبان پر ایک ہی دعا تھی.. "میرے رب! ابراہیم کو بچالے".. اس کی چونچ میں پانی کے چند قطرے تھے جن سے وہ بھڑکتی ہوئی آگ کو بجھانا چاہتی تھی.. جب وہ شعلوں کے قریب پہنچی اور آگ سے اس کے پر جلنے لگے تو اس نے وہ چونچ بھر پانی آگ پر ڈال دیا اور پھر تیزی سے دوبارہ چونچ بھرنے کیلئے چشمہ کی طرف پلٹی..

    فاختہ نے کئی پھیرے لگائے.. وہ تھک کر چور ہوگئی.. آگ کی گرمی سے اس کے بازوشل ہوگئے.. بالآخر وہ اپنے نشیمن کے قریب بےدم ہو کر زمین پر گرپڑی..

    الو جو یہ سب تماشہ دیکھ رہا تھا' اس نے زور کا قہقہہ لگایا اور کہا.. "بے وقوف چڑیا ! یہ چونچ بھر پانی سے آگ کا دریا بجھانے چلی تھی.."

    فاختہ نے چمک کر کہا.. "تم کیا جانو ! میں نے اپنا انعام پالیا.. جب میرا مولا مجھ سے پوچھے گا کہ اے فاختہ ! ہم نے تم کو تمام نعمتیں دیں تھیں لیکن جب ہمارا خلیل آگ میں ڈالا جارہا تھا تب تم نے کیا کیا..؟ تب میں عرض کروں گی میرے مولا ! میں نے اپنی بساط بھر کوشش آگ بجھانے میں لگادی.."

    فاختہ نے یہ کہتے کہتے دم توڑ دیا اور الو سوچنے لگا یہ چھوٹی سی چڑیا جیت گئی.. افسوس میں طاقتور ہوتے ہوئے بھی کچھ نہ کرسکا..

    دنیا کے ہر دور میں نمرود اور ابراہیم علیہ السلام کی کشمکش جاری ہے.. آج بھی آگ ہے' اولاد ابراہیم ہے' نمرود ہے !!!

    چاروں طرف پھیلی ہوئی آگ کو بجھانے کی کیا ہم کوئی کوشش کررہے ہیں یا صرف تماش بین بنے بیٹھے ہیں..؟؟؟

    یہ فیصلہ ہم کو کرنا ہے کہ ہم فاختہ کے خانے میں ہیں یا دوسرے خانے میں_________!!​
     
  2. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Regular Member
    • 38/49

    Jazak Allah
     
  3. PRINCE SHAAN
    Online

    PRINCE SHAAN Guest

    Jazak Allah Khair
     
  4. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Regular Member
    • 36/49

    عمدہ شرنگ شکریہ
     

Share This Page