1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

قرآن اپنی دلیل آپ_________!!

Discussion in 'Quran e Kareem' started by نمرہ, Nov 24, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management


    قرآن اپنی دلیل آپ_________!!

    قرآن ایک غیر معمولی کلام ہے اس کو پڑھتے ہوئے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس کا مصنف ایک ایسے بلند مقام سے بول رہا ہے جو کسی بھی انسان کو حاصل نہیں.. اس کی عبارتوں کا شکوہ' اس کی بےپناہ روانی' اس کا فیصلہ کن انداز ِ بیان حیرت انگیز طور انسانی کلام سے مختلف ہے.. یہ صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ مالکِ کائنات کی اواز ہے' کسی انسان کی اواز نہیں..

    قرآن میں کائنات کی حقیقت بتائی گئی ہے' انسان کے انجام کی خبر دی گئی ہے اور زندگی سے تمام کھلے اور چھپے حالات پر گفتگو کی گئی ہے.. قرآن کو پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے گویا آدمی کو حقیقت کا علم نہیں دیا جارہا بلکہ حقیقت کے سامنے لے جا کر کھڑا کر دیا ہے..

    وہ واقعہ کو کتاب کے صفحے میں نہیں پڑھ رہا بلکہ اسکرین کے اوپر اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے.. کلام کی قطیعت یہ صاف ظاہر کر رہی ہے کہ یہ ایسی ہستی کا کلام ہے جس کو حقیقتوں کا براہِ راست علم ہے.. یہاں میں نمونے کے طور پر قرآن کی ایک چھوٹی سی صورت نقل کروں گا..

    جب آسمان پھٹ جائے گا..
    جب تارے بکھر جائیں گے..
    جب دریا ابل پڑیں گے..
    جب قبریں الٹ دی جائیں گی..
    اس دن ہر شخص جان لے گا جو اس نے آگے بھیجا..
    اور جو اس نے پیچھے چھوڑا..

    اے انسان ! تجھ کو خدائے عظیم کے بارے میں کس چیز نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے..
    جس نے تجھے خلق کیا..
    تیرا تسویہ فرمایا..
    پھر مناسبت قائم کی..
    اس نے جیسا چاہا ویسا تجھ کو بنایا..

    نہیں بلکہ تم فیصلے کے دن کا انکار کرتے ہو..
    حالانکہ تمھارے اوپر نگہبان مقرر ہیں..
    صحیح صحیح لکھنے والے..
    وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو..

    یقینا" اچھے لوگوں کے لیے نعمتیں ہیں..
    اور یقینا" برے لوگوں کے لیے جہنم ہے..
    وہ فیصلے کے دن اس میں ڈالے جائیں گے..
    اور وہ ہرگز اس سے بھاگ نہیں سکتے..

    اور کیا تم جانتے ہو کہ فیصلے کا دن کیا ہے..
    پھر کیا تم جانتے ہو کہ فیصلے کا دن کیا ہے..
    وہ ایک ایسا دن ہے جب کہ کوئی شخص کسی دوسرے کے لیے کچھ نہ کرسکے گا..
    اس دن اقتدار صرف خدا کے لیے ہوگا_________!!

    کس قدر یقین سے بھرا ہوا ہے یہ کلام جس میں زندگی کی ابتدا اور انتہا سب کچھ بیان کر دی گئی ہے.. کوئی بھی انسانی کتاب جو زندگی اور کائنات کے موضوع پر لکھی گئی ہو' اس یقین کی مثال پیش نہیں کرسکتی_________!!​
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    jazak allah
     
  3. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ شرنگ شکریہ
     

Share This Page