1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

چرچ میں نماز جمعہ

Discussion in 'News & Views' started by karwanpak, Nov 19, 2014.

Share This Page

  1. karwanpak
    Offline

    karwanpak Regular Member
    • 1/8

    واشنگٹن(آن لائن)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں تاریخی اہمیت کے حامل اور امریکہ کے بہترین کلیسائیوں میں سے شمار کیا جانے والا کیتھیڈرل چرچ اذان کی آواز سے گونج اٹھا۔ واشنگٹن میں بسنے والے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کیتھڈرل چرچ میں نماز کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئی۔
    کیتھڈرل چرچ میں مذہبی عبادات سے متعلق شعبے کی ڈائریکٹر گینا کیمپبل نے اس تاریخی موقع پر عبادت کے لیے آنے والے تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا نینشل کیتھیڈرل چرچ تمام عبادت گزاروں کے لیے عبادت کی جگہ ہے۔ ہمیں اپنے دلوں کو وسیع کرنا چاہیئے، کیونکہ ہم سب ایک ہی خدا کی عبادت کرتے ہیں۔
    کیتھڈرل چرچ میں جمعہ کی نماز کا خطبہ امریکہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول نے دیا۔ ابراہیم رسول نے امریکہ میں مذہبی رواداری بڑھانے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ابراہیم رسول نے بطورِ خاص دولتِ اسلامیہ کی جانب سے عیسائیوں کے سفاکانہ قتل کی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ ان کارروائیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
    ابراہیم رسول کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے دولتِ اسلامیہ کی جانب سے ان سفاکانہ کارروائیوں کو نہ روکا تو کل کو یہ مسجدوں کا رخ بھی کریں گے۔ کیتھڈرل چرچ میں جمعہ کی نماز کے تاریخی موقعے پر عیسائی اور مسلمان علماء کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ کیتھیڈرل چرچ میں جمعہ کی نماز کے لیے دروازے کھولنے سے بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک مثبت پیغام دنیا بھر میں پھیلے گا جس سے نفرت کو ختم کرنے اور آپس میں محبت کو وسعت دینے میں مدد ملی گی۔​
     

Share This Page