1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

اجازت نہیں دی جائے گی


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Funny Poetry' started by PRINCE SHAAN, Dec 3, 2014.

Funny Poetry"/>Dec 3, 2014"/>

Share This Page

  1. PRINCE SHAAN
    Online

    PRINCE SHAAN Guest

    [​IMG]
    اجازت نہیں دی جائے گی

    ورغلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
    شامیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    لان میں تین گدھے اور یہ نوٹس دیکھا
    گھاس کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    ایک رقاص نے گا گا کے یہ خبر سنائی
    ناچ گانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اس سے اندیشۂ فردا کی جوئیں جھڑتی ہیں
    سر کھجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    بے اجازت جو مچاؤ تو بصد شوق مچاؤ
    غل مچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اٹھتے اٹھتے وہ مجھے روز جتا دیتے ہیں
    روز آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    پھر تو تم سر پہ اٹھا لو گے زمانے بھر کو
    سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    آپ کا گھر ہے، رہیں شوق سے اس میں، لیکن
    بیچ کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اپنی کُشتی ہو میاں لاکھ فری اسٹائل
    کاٹ کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    یہ شریعت کا نہیں گیس کا بل ہے بیگم
    بلبلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اس کے رخسار پہ ہے اور ترے ہونٹ پہ تل
    تلملانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    بس تمہیں اتنی اجازت ہے کہ شادی کر لو
    شاخسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اس سے تجدید تمنا کی ہوا آتی ہے
    دم ہلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    مکتبِ فکر ہے اسکول نہیں ہے صاحب
    قومیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اس سے مورال مسلمان کا گر جاتا ہے
    دال کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    ان کے ارشادِ گرامی کو عنایتؔ سن کر
    مسکرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    پروفیسر عنایت علی خان ٹونکی
     
  2. PakArt
    Online

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    آپکی کافی پوسٹ پر کسی اور فورم کے انسرٹ لگے ہوئے پوسٹ شیئر کیئے گئے ہیں۔کافی پوسٹ مین نے ایڈیٹ کیا ہے۔لیکن ساری پوسٹ کو ممکن نہی کے میں دیکھوں اگر ایسا ہی سلسلہ رہا تو کافی پوسٹ انسرت کیساتھ یہاں شیئر ہو چکی ہونگی۔اپنی پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے ورڈ پیڈ پر کاپی کرکے پھیر اسے فورم پر شئر کریں ایسے انسرٹ بریک ہو جائے گا۔شکریہ
     
  3. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Regular Member
    • 38/49

    Bohat Khoob
     
  4. Rashidkareem
    Offline

    Rashidkareem Newbi
    • 18/33

    Bohat achi sharing ki hai. Shukriya:pagal:
     

Share This Page