1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

نُسخہ

Discussion in 'Funny Poetry' started by PRINCE SHAAN, Dec 3, 2014.


  1. [​IMG]

    نُسخہ

    اک ڈاکٹر سے مشورہ لینے کو میں گیا
    ناسازیء مزاج کی کچھ ابتدا کے بعد

    کرنے لگے وہ پھر میرا طبی معائنہ
    اک وقفہء خموشیء صبر آزما کے بعد

    ضرباتِ قلب و نبض کا جب کر چُکے شمار
    بولے وہ اپنے پیڈ پر کچھ لکھ لِکھا کے بعد

    'ہے آپ کو جو عارضہ وہ عارضی نہیں
    سمجھا ہوں میں تفکرِ بے انتہا کے بعد

    لکھا ہے اک نسخہء اکسیر و بے بدل
    دربارِ ایزدی میں شفا کی دُعا کے بعد

    لیجئے نمازِ فجر سے پہلے یہ کیپسول
    کھائیں یہ گولیاں بھی نمازِ عشاء کے بعد

    سیرپ کی ایک ڈوز بھی لیجئے نہار منہ
    پھر ٹیبلٹ یہ کھائیے پہلی غذا کے بعد

    لینی ہے آپ کو یہ دوا ، اِس دواسے قبل
    کھانی ہے آپ کو یہ دوا ، اِس دوا کے بعد

    ان سے خلل پذیر اگر ہو نظامِ ہضم
    پھر مکسچر یہ پیجئے اِس اِبتلا کے بعد

    لازم ہے پھر جناب یہ انجکشنوں کا کورس
    اُٹھیں نہ ہاتھ آپکے گر اِس دوا کے بعد

    پھر چند روز کھائیں یہ ننھی سی ٹیبلٹ
    کُھجلی اُٹھے بدن میں اگر اِس دوا کے بعد

    تجویز کر دیئے ہیں وٹامن بھی چند ایک
    یہ بھی ضرور کھائیے ان ادویہ کے بعد

    چھ ماہ تک دوائیں مسلسل یہ لیجئے
    پھر یاد کیجئے گا حصُولِ شفا کے بعد
    '
    اک وہم تھا کہ دل میں میرے رینگنے لگا
    اُن کے بیانِ نسخہء صحت فزا کے بعد

    کیمسٹ کی دکان بنے گا شکم مرا
    ترسیلِ ادویہ کی اِس انتہا کے بعد

    میں نے کہا کہ آپ مجھے پھر ملیں گے کب
    روزِ جزا سے قبل یا روزِ جزا کے بعد

    انور مسعود
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    آپکی کافی پوسٹ پر کسی اور فورم کے انسرٹ لگے ہوئے پوسٹ شیئر کیئے گئے ہیں۔کافی پوسٹ مین نے ایڈیٹ کیا ہے۔لیکن ساری پوسٹ کو ممکن نہی کے مین دیکھوں اگر ایسا ہی سلسلہ رہا تو کافی پوسٹ انسرت کیساتھ یہاں شیئر ہو چکی ہونگی۔اپنی پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے ورڈ پیڈ پر کاپی کرکے پھیر اسے فورم پر شئر کریں ایسے انسرٹ بریک ہو جائے گا۔شکریہ​
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    :pagal::pagal::pagal:
     

Share This Page