1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

رزق -واصف علی واصف

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by ~Asad~, Dec 5, 2014.

  1. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    مخلوق کے خالق کا دعویٰ ہے کہ زمین پر چلنے والے ہر جاندار کے رزق کا کفیل ہے۔ اس میں سب مخلوق شامل ہے ۔ انسان، حیوان، کیڑے مکوڑے، مرغ وماہی غرضیکہ ہرذی جان اور ذی روح، بغیر کسی استثنا کے ۔
    رزق صرف یہی نہیں کہ جیب میں مال ہو، بلکہ ہماری ہرصفت رزق ہے اور ہماری ہراستعداد رزق ہے ۔ بینائی رزق ہے، گویائی رزق ہے، خیال رزق ہے، احساس رزق ہے، سماعت رزق ہے، وجود کی طاقت اور لطافت رزق ہے، غم رزق ہے، خوشی رزق ہے، علم رزق ہے، محبت رزق ہے، حُسن رزق ہے، ذوقِ جمال رزق ہے اور سب سے بڑی با ت یہ کہ ایمان بھی رزق ہے ۔
    اس ہمہ رنگ رزق کے نزول اور حصول کےعمل پرغور کرنے سے یہ با ت واضح ہوجا تی ہے کہ خا لق کا دعویٰ کسی اور دلیل کا محتاج نہیں ۔ وہ ایسا رازق ہے کہ بچے کے پیدا ہونے سے پہلے اُس کے رزق کا انتظام کرچکا ہوتا ہے
     
  2. بہت خوب .. اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ
     

Share This Page