1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

انٹرنٹ کے بغیر وٹس ایپ کا,استعمال ممکن

Discussion in 'General Knowledge' started by princeofsand, Jan 22, 2015.


  1. سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں سے رابطے میںرہنے کیلئے مشہور سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں اور اس کےذریعے بات چت کرنے کیلئے وائی فائی انٹرنیٹ یا پھر موبائل انٹرنیٹ کا ہونا لازمی ہے تاہم صارفین کی پریشانی کو مدنظررکھتے ہوئے ”واٹ سم“ کےنام سےایک سم کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے ذریعے انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر ہی واٹس ایپ کا بالکل مفت استعمال ممکن ہو گیا ہے۔ اٹلی کی موبائل کمپنی زیرو موبائل نے ”واٹ سم“ کے نام سے ایک سم کارڈ متعاراف کرایا ہے جو دنیا کے 150 ممالک میں 400 موبائل آپریٹرز کے ساتھ کنکٹ ہونے کے قابل ہے اور اسے کہیں بھی کسی بھی جگہ پر استعمال کیا جا سکتاہے۔ اگر آپ کے پاس واٹ سم ہے تو آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ یہ سم اپنے موبائل میں ڈال کر موبئل اآن کریں اس کےبعد یہ سم خود ہی سب سے زیادہ سگنلمہیا کرنے والے آپریٹر کے ساتھ کنکٹ ہو جائے گی اور آپ بغیر کسی انٹرنیٹ کنکشنکے بالکل مفت واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اگر آپ اپنی موجودہ جگہ تبدیل کرتے ہیں تو واٹ سم آپ کے علم میں لائے بغیر ہی بہترین سگنل والے آپریٹر کا انتخاب کر کے خود بخود اس کے ساتھ کنیکٹ ہوجائے گی اور آپ بغیر کسی پریشانی کے اسے استعمال کرتے رہیں گے۔ کمپنی کا کہناہے کہ واٹس ایپ کے ایسے صارفین جو مہنگے موبائل انٹرنیٹ اور وائی فائی کی غیرموجودگی سے پریشانی کا شکار رہتے ہیں، ان کیلئے یہ بہترین طریقہ ہے کہ وہ مہنگے داموں انٹرنیٹ ڈیٹا پلانزخریدنے کے بغیر ہی اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔ ابتدائی طور پر اس کی قیمت 10یورو (تقریباً 1,168 پاکستانی روپے) مقرر کیگئی ہے جس کے ذریعے واٹسایپ پر بالکل مفت میسیجز بھیجے جا سکتے ہیںتاہم تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے کیلئے صارف کو کریڈٹ خریدناپڑے گا۔ زیرو موبائل کے مطابق صارفین کو 5 یورو کےبدلے 1000کریڈٹ دیا جائے گا جس کے بدلے میں 50 تصاویر یا 10 ویڈیوز شیئر کی جا سکیں گی جبکہ یہ کریڈٹ متعلقہ کمپنی کی ویب سائٹ سے باآسانی خریدا جا سکے گا۔ ابتدائی طور پر”واٹ سم“ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے 100 ممالک میں ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروختکیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔ زیرو موبائل کے بانی اور سی ای او مینوئل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میںلوگ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تاہم مختلف ممالک میں سفر کرنے والے افراد رومنگ چارجز کے باعث کوفت کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ہر جگہ وائی فائی بھی دستیاب نہیں ہوتا۔ ان تمام چیزوں کو مدنظررکھتے ہوئے یہ سم کارڈ متعارف کرایا گیا ہے اور یہ سم واٹس ایپ صارفین کیلئےبہترین انتخاب ثابت ہو گا
    دوستو! اگر اپ کو میری کاوش پسند آئی ہو تو تھکینس کا بٹن ضرور دبائیں گا
     
  2. Ahsaaan

    Ahsaaan Senior Member

    نائس شئرنگ
     
  3. ------------------------------
     
  4. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Umda Sharing
     
  5. --------------------------------
     
  6. Shukria bro
     
  7. Smart Azhar

    Smart Azhar Cruise Member

    Boht hi Zabardast sharing hai
    JanaB
    Jaari Rakhiye !
     
  8. بہت خوب ... اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ
     
  9. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    shukria bro
    Click to expand...
    بھائی اگر آپ نے جوابی ریپلائی دینا ہے تو پھر ملٹی کوٹ کا استعمال کریں اس طرح پوسٹ ڈپلییکٹ ہو جاتی ہے
     

Share This Page