1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دل چُرا کر، نظر چُرائی. داغ دہلوی

Discussion in 'Daagh Dehelvi' started by PRINCE SHAAN, Jan 29, 2015.


  1. دل چُرا کر، نظر چُرائی

    دل چُرا کر، نظر چُرائی ہے
    لُٹ گئے، لُٹ گئے، دُہائی ہے


    ایک دن مل کے پھر نہیں ملتے
    کس قیامت کی یہ جدائی ہے


    میں یہاں ہوں وہاں ہے دل میرا
    نارسائی، عجب رسائی ہے


    پانی پی پی کے توبہ کرتا ہوں
    پارسائی سی پارسائی ہے


    وعدہ کرنے کا اختیار رہا
    بات کرنے میں کیا بُرائی ہے


    کب نکلتا ہے اب جگر سے تیر
    یہ بھی کیا تیری آشنائی ہے


    داغؔ ان سے دماغ کرتے ہیں
    نہیں معلوم کیا سمائی ہے


    داغؔ دہلـوی

     
    IQBAL HASSAN likes this.

  2. اچھی صورت

    اچھی صورت پہ غضب ٹوٹ کے آنا دل کا
    یاد آتا ہے ہمیں ہائے زمانہ دل کا

    تم بھی منہ چوم لو بے ساختہ پیار آجائے
    میں سناؤں جو کبھی دل سے فسانہ دل کا

    ان حسینوں کا لڑکپن ہی رہے یا اللہ
    ہوش آتا ہے تو آتا ہے ستانا دل کا

    میری آغوش سے کیا ہی وہ تڑپ کر نکلے
    ان کا جانا تھا الہٰی کہ یہ جانا دل کا

    حور کی شکل ہو تم نور کے پتلے ہو تم
    اور اس پر تمہیں آتا ہے جلانا دل کا

    چھوڑ کر اس کو تیری بزم سے کیوں* کر جاؤں
    اک جنازے کا اٹھانا ہے اٹھانا دل کا

    بے دلی کا جو کہا حال تو فرماتے ہیں
    کر لیا تو نے کہیں اور ٹھکانا دل کا

    بعد مدت کے یہ اے “داغ“ سمجھ میں* آیا
    وہی دانا ہے کہا جس نے نہ مانا دل کا


    داغ دہلـوی
     
    IQBAL HASSAN likes this.
  3. Aqibimtiaz786

    Aqibimtiaz786 mr.anjaan

    Nht Khoooob Share Krne Ka Shukriya.........
     
  4. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management

  5. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    [​IMG]
    ITUstad signature
    :Thumb up::Nicework::Thumb up:
    :Art sahring::Computer::Art sahring:
    آپکی مزید اچھی اچھی پوسٹ کا انتظارہے گا۔شکریہ
     

Share This Page