1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت &a

Discussion in 'Library' started by PakArt, Apr 3, 2015.

  1. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کا ایک واقعہ
    [​IMG]
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
    اسلام علیکم ؛آج اپنی فائیلیں چیک کرتے ہوئے ایک بہت ہی روح پرور واقعہ ملا ہے ،پتہ نہیں کہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا ۔ جنہوں نے بھی یہ واقعہ اپلوڈ کیا تھا ان کا بہت بہت شکریہ ۔یہ میں آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں
    سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اورسیدنا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے درمیان پیش آنے والے اس واقعہ میں، جو لوگ غور و فکر اور تدبر کرنا چاہتے ہوں،
    اُن کی عبرت کے لئے بہت سی باتیں پوشیدہ ہیں۔
    ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب (روضۃ المُحبین و نزھۃ المشتاقین) میں لکھتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روزانہ صبح کی نماز کے بعد سیدنا ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو غائب پاتے۔
    وہ دیکھ رہے تھے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز کی ادائیگی کیلئے تو باقاعدگی سے مسجد میں آتے ہیں مگر جونہی نماز ختم ہوئی وہ چپکے سے مدینہ کے مضافاتی علاقوں میں ایک دیہات کی طرف نکل جاتے ہیں۔
    کئی بار ارادہ بھی کیا کہ سبب پوچھ لیں مگر ایسا نہ کر سکے ۔ ایک بار وہ چپکے سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے چل دیئے۔
    سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ دیہات میں جا کر ایک خیمے کے اندر چلے گئے۔
    کافی دیر کے بعد جب وہ باہر نکل کر واپس مدینہ شریف کی طرف لوٹ چکے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ اُس خیمے میں داخل ہوئے،
    کیا دیکھتے ہیں کہ خیمے میں ایک اندھی بُڑھیا دو چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے۔
    حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بڑھیا سے پوچھا؛ اے اللہ کی بندی، تم کون ہو؟ بڑھیا نے جواب دیا؛ میں ایک نابینا اور مفلس و نادار عورت ہوں،
    ہمارے والدین ہمیں اس حال میں چھوڑ کر فوت ہو گئے ہیں کہ میرا اور ان دو لڑکیوں کا اللہ کے سوا کوئی اور آسرا نہیں ہے۔
    حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پھر سوال کیا؛ یہ شیخ کون ہے جو تمہارے گھر میں آتا ہے؟ بوڑھی عورت (جو کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اصلیت نہیں جانتی تھی) نے جواب دیا کہ میں اس شیخ کو جانتی تو نہیں مگر یہ روزانہ ہمارے گھر میں آکر جھاڑو دیتا ہے،
    ہمارے لئیے کھانا بناتا ہے اور ہماری بکریوں کا دودھ دوہ کر ہمارے لئیے رکھتا اور چلا جاتا ہے۔
    حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہ سُن کر رو پڑے اور کہا؛ اے ابو بکر(رضی اللہ عنہ)، آپ نے اپنے بعد کے آنے والے حکمرانوں کیلئے ایک تھکا دینے والا امتحان کھڑا کر کے رکھ دیا ہے۔​
     
  2. :JazakAllah:
     
  3. خوبصورت شیئرنگ ... اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ
     
  4. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Jazak Allah
     

Share This Page