1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

اب ٹماٹر ہفتوں نہیں دنوں میں اگیں گے

Discussion in 'News & Views' started by PRINCE SHAAN, May 5, 2015.

  1. [​IMG]
    لاہور (ڈنکا ڈاٹ کام) موسم گرما میں تازہ ، گھر کے اگے رسیلے ٹماٹروں کی سلاد جس قدر مزہ دیتے ہیں، شائد ہی کوئی سبزی دیتی ہو لیکن اصل مسئلہ ٹماٹر کا پودا، پھوٹنے، اس کی پنیری بننے، پودا بڑھنے کا طویل انتظار ہوتا ہے کیونکہ یہ اچھا خاصا وقت لے لیتا ہے تاہم اب ٹماٹر کو اگانے کا ایک منفرد طریقہ سامنے آیا ہے جس کے ذریعے ٹماٹر کے پودے کو زیادہ تیزی سے بڑا کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی ٹماٹر کا پودا موجود ہے، تب تو اور بھی زیادہ خوشی کی بات ہے کیونکہ ایسی صورت میں آپ کے ٹماٹر کے نئے پودے ایک ہفتے میں پھل دینے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ بس اس کیلئے آپ کو تھوڑی سی مہارت اور باریک بینی سے کئے گئے مشاہدے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے سے آپ یہ جانچ کرسکیں کہ آپ درست طریقے سے کام لے رہی ہیں یا نہیں۔
    ٹماٹر کے پودے کے اس حصے کا بغور جائزہ لیں جہاں سے مرکزی پودا ذیلی شاخوں میں تقسیم ہونا شروع ہوتا ہے۔ اب اس جگہ سے ذیلی شاخوں کو تیز دھار چھری سے کاٹ کے علیحدہ کرلیں ۔ خیال رہے کہ آپ مرکزی تنے کو نہ کاٹ ڈال لیں ۔ اب انہیں کسی شفاف شیشے کے برتن میں تازہ پانی بھر کے ڈال دیں، جس طرح پھولوں کو یا پھر بوٹل برش کی شاخوں کو سجانے کیلئے کیا جاتا ہے۔ مگر اسے گھر میں سجانے کے بجائے دھوپ میں رکھنا ہوگا۔ اس کا بغور مشاہدہ کرتی رہیں اور جیسے ہی آپ کو ان شاخوں کے نچلے کناروں پر جڑیں پھوٹتی ہوئی دکھائی دیں تو بس انہیں پانی سے علیحدہ کریں اور مٹی میں بودیں۔ آپ کے ٹماٹر کے نئے پودے تیار ہیں۔ ابتدائی کچھ دن تک ان کی جانب خاص دھیان دیں اور اس کے بعد دیگر پودوں کے یکساں توجہ دیتی رہیں۔ کچھ ہی دن میں ٹماٹر کی فصل تیار ہوجائے گی۔


     
  2. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators


    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    بہت زبردست ، دلچسپ اور بالکل نئی معلومات ہیں میرے لیے
    بہت شکریہ مفید شیئرنگ کے لیے


     

Share This Page