PayWao.com
for Help sms on 0304-9399939
  1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

سبق سکھانے کا طریقہ ----- خواتین کے لئے خصوصی ت&#158

Discussion in 'Khawateen Ka Markaz' started by IQBAL, May 24, 2015.

  1. IQBAL

    IQBAL Cruise Member

    [​IMG]

    سبق سکھانے کا طریقہ ----- خواتین کے لئے خصوصی تحفہ
    -------------------------------------------------------------------
    شام کو صاحب جی نے گھر کا بیرونی دروازہ کھولا تو دیکھتے ہیں کہ پالتو جانور غائب ہیں اور انکی خوراک لان میں بکھری پڑی ہے، یہ انکے لئے حیران کن تھا؛ اندر لاؤنج میں داخل ھوئے تو دیکھتے ہیں کہ فرش پر جگہ جگہ سامان بکھرا پڑا ہے، بچے گندے داغ لگے یونیفارم میں ملبوس ھنگامہ ارائی کرتے ھوئے ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے میں مصروف ہیں، انکی سکول کی کتابیں و کاپیاں پھٹی پڑی ہیں، یہ دیکھ کر تو صاحب جی کو غصہ ہی آگیا؛ کچن میں نظر دوڑائی تو گندے برتنوں اور کچرے کے ڈھیر سے بدبو آرہی ہے، کھانے کی اشیاٰء بکھری پڑی ہیں، اب تو گویا صاحب جی آگ بگولہ ہوگئے؛ کمرے کی طرف جانے کے لئے سیڑھیوں کا رخ کیا تو جگہ جگہ گندگی دکھائی دے رہی ہے جسے دیکھ کر ان کا پارہ چڑھتا جارہا ہے؛ بچوں کے کمرے میں پھنچتے ہیں تو قالین پر سیاہی کے دھبے دکھائی دے رہے ہیں، باتھ روم میں ٹوتھ پیسٹ کا پیسٹ گرا پڑا ہے، الماریوں کے کپڑے بکھرے پڑے ہیں، اب تو انکا غصہ ساتویں آسمان سے باتیں کرنے لگا۔ اپنے کمرے میں پھنچے تو یہ دیکھ کر ششدر ہی رہ گئے کہ بیگم صاحبہ تکیے پر ٹیک لگائے خواتین ڈایجسٹ کا مطالعہ کررہی ہیں؛ پھر تو غصے کے عالم کا نہ پوچھئے اور چلا کر برسنے لگے: "گھر کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے اور تم یہاں آرام سے بیٹھی ہو، آخر آج تم نے سارا دن کیا کیا ہے؟"
    بیگم صاحبہ اطمینان سے بولیں: "آج میں نے وہ سب کچھ نہیں کیا جسکے بارے میں آپ روز شام کو مجھ سے پوچھا کرتے تھے: "تم نے سارا دن کیا کیا ہے؟"


     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     
  3. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators

    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]

    bohut hi shandar thread hain
    aap ka bohut,bohut shukria

    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
     

Share This Page