1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

چرخے سے خدا کی پہچان

Discussion in 'Library' started by PRINCE SHAAN, Jun 4, 2015.

  1. [​IMG]

    ایک عالِم دین نے ایک مرتبہ راہ چلتے ایک بُڑھیا کو چرخہ کاتتے دیکھ کر فرمایا:
    " بڑی بی ! آپ نےساری عُمر چرخہ ہی کاتا ھے یا اپنے خدا کی بھی کچھ پہچان کی؟ "
    بُڑھیا نے جواب دیا : بیٹا ! " مَیں نے تمہاری طرح موٹی موٹی کتابیں تو نہیں پڑھیں مگر سب کچھ اِسی چرخہ میں دیکھ لیا.. "
    علم نے پوچھا : " بڑی بی! یہ تو بتاؤ کہ خدا موجود ھے یا نہیں..؟ "
    بُڑھیا نے جواب دیا : " ہاں ! ہر گھڑی اور رات دن ، ہر وقت ایک زبردست خدا موجود ھے.. "
    عالِم نے سوال کیا : "مگر اس کی کوئی دلیل بھی ھے بی اماں ؟ "
    بُڑھیا بولی : "دلیل ھے نا ۔ ۔ ۔ یہ میرا چرخہ !!! "
    عالِم نے پوچھا : "یہ معمولی سا چرغہ کیسے..؟ "
    بڑھیا بولی : "وہ ایسے کہ جب تک مَیں اس چرخہ کو چلاتی رہتی ہُوں ، یہ برابر چلتا رہتا ھے اور جب مَیں اسے چھوڑ دیتی ہُوں ، تب یہ ٹھہر جاتا ھے ، تو جب اس چھوٹے سے چرخہ کو ہر وقت چلانے والے کی ضرورت ھے تو اِتنی بڑی کائنات یعنی زمین و آسمان ، چاند ، سورج جیسے اتنے بڑے بڑے چرخوں کو کیسے ایک چلانے والے کی ضرورت نہ ہو گی؟
    پس جس طرح میرے کاٹھ کے چرخہ کو ایک چلانے والا چاہیے ،اسی طرح زمین و آسمان کے چرخے کو بھی ایک چلانے والا چاہیے ، جب تک وہ چلاتا رہے گا ، یہ سب چرخے چلتے رہیں گے اور جب وہ چھوڑ دے گا تو یہ ٹھہر جائیں گے مگر ہم نے کبھی زمین و آسمان ، چاند سورج کو ٹھہرے ہوئے نہیں دیکھاتو جان لیا کہ ان کا چلانے والا ہر گھڑی موجود ھے.. "
    عالم نے اگلا سوال داغا: "اچھا یہ بتاؤ بڑی بی ! کہ آسمان و زمین کا چرخہ چلانے والا ایک ھے یا ایک سے زیادہ ؟ "
    بُڑھیا نے مُسکرا کر جواب دیا : " بیٹا ! ایک اکیلا اور تنہا ہی ھے اور اس دعویٰ کی دلیل بھی یہی میرا چرخہ ھے !!! کیوں کہ جب اس چرخہ کو مَیں اپنی مرضی سے ایک طرف کو چلاتی ہُوں تو یہ چرخہ میری مرضی سے ایک ہی طرف کو چلتا ھے اگر میرے ساتھ کوئی دوسرا چلانے والا بھی ہوتا تب اس چرخے کی رفتار یکساں نہ رہتی ، کم ، زیادہ ، تیز اور بہت تیز ہو جاتی ، اور بیٹا ! چرخے کی رفتار میں فرق آنے سے سوت ٹھیک سے نہ کاتا جاتا ، کیوں کہ جو اسے میری مرضی کے خلاف یا مخالف سمت پر چلاتا تو نہ سوت ٹھیک سے کاتا جاتا اور چرخہ بھی چلتے چلتے ٹھہر جاتا ، مین اکیلی ہی چلانے والی ہوں نا تو کبھی ایسا نہیں ہُوا ، کیوں کہ میرے علاوہ اِسے کوئی دُوسرا چلانا والا ھے ہی نہیں ، سو بیٹا !اسی طرح آسمان و زمین کا چلانے والا اگر کوئی دُوسرا خدا ہوتا تو ضرور آسمانی چرخے کی رفتار کبھی تیز ، کبھی آہستہ ، کبھی مدہم ہو تی اور دن رات کا سارا نظام درہم برہم ہوجاتا ، چلتے چلتے ٹھہر جاتا یا ٹوٹ کر بالکل بکھر جاتا ، جب ایسا کچھ نہیں ھے تو پھر یقین رکھو کہ ضرور آسمان و زمین کے چرخے کو چلانے والا ایک ہی خدا ھے جو تن تنہا اس کائنات کے سارے نظام کو چلا رہا ہے !! "

     
  2. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators

    :hhpyy::hhpyy::bism::hhpyy::hhpyy:​

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    ۔
    جزاک اللہ خیر
    اللہ اپ کو مزید اچھی باتیں شیر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں
    آمین ثمہ آمین

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  3. Smart Azhar

    Smart Azhar Cruise Member

    بہت اچھی شیرنگ ہے جناب
    ہمارے ساتھ شئر کرنے کا شکریہ
     
  4. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    JazakAllah
     
  5. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    جزاک اللہ بہت اچھی شئرینگ ہے
     

Share This Page