1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Me Mehnat Karta Ho Phir Bhi Rank Nahi Milta

Discussion in 'New Members Training Center' started by sahil_jaan, Jun 9, 2015.

  1. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    [​IMG]


    [​IMG]


    دوستو عنوان سے آپ جان گئے ہوں گے کہ تھریڈ کس مقصد کے لیے ہے اکثر اسی سوال

    میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

    پر بہت سارے تھریڈز بنتے ہیں لوگ شکایات کرتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ انہیں رینک نہ ملنے کی وجہ کیا ہے

    وجہ نمبر ایک

    جس ممبر کو رینک حاصل کرنے کی بہت آرزو ہوتی ہے وہ اس کے لیے سب سے پہلے کاپی پیسٹ کا سہارا لیتا ہے ادھر ادھر سے تھریڈز کاپی کرتا ہے اور جن سیکشنز کی اہمیت کم ہوتی ہے انہیں میں زیادہ بناتا ہے
    اور یہ سمجھتا ہے کہ وہ بہت زیادہ محنت کرتا ہے پھر جب وی آئی پی کی لسٹ کے لیے ممبرز کا ریوو کیا جاتا ہے تو اس ممبر کو چھوڑ کر کسی ایسے ممبرز کو رینک دیا جاتا ہے جس نے زیادہ اہمیت والے سیکشنز میں تھریڈ بنائے ہوتے ہیں چاہے اس کے تھریڈز کی تعداد کاپی پیسٹ کرنے والے ممبر کے تھریڈز سے کم ہو لیکن صرف کام کے معیاری ہونے کی بناء پر اس کو رینک دیا جاتا ہے اور پھر جب دوسرا ممبر یہ چیز نوٹ کرتا ہے تو پھر وہ یہ سوال کرتا ہے


    میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

    وجہ نمبر دو


    ایسا ممبر زیادہ تر رومن اردو میں تھریڈزتشکیل دیتا ہے جبکہ خالص اردو میں بنائےگئے تھریڈز کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے اور ایسے ممبرز کو ریوو کرتے ہوئے فوقیت دی جاتی ہے جن کےتھریڈز خالص اردو میں تشکیل دیے گئے ہوں
    پھر جب وی آئی پی کی لسٹ کے لیے ممبرز کا ریوو کیا جاتا ہے تو اس ممبر کو چھوڑ کر کسی ایسے ممبرز کو رینک دیا جاتا ہے جس نے خالص اردومیں تھریڈ بنائے ہوتے ہیں چاہے اس کے تھریڈز کی تعداد کاپی پیسٹ کرنے والے ممبر کے تھریڈز سے کم ہو لیکن صرف کام کے معیاری ہونے کی بناء پر اس کو رینک دیا جاتا ہے اور پھر جب دوسرا ممبر یہ چیز نوٹ کرتا ہے تو پھر وہ یہ سوال کرتا ہے

    میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

    وجہ نمبر تین

    ایسا ممبر زیادہ تر ایسے تھریڈز تشکیل دیتا ہے جن میں تھریڈ سے متعلق پوری تفصیلات نہیں ہوتی نہ ہی سکرین شوٹس ہوتے ہیں نہ ہی تھریڈ کے فیچرز کے بارے میں آگاہی ہوتی ہے
    بس تین چار لائن لکھ کر ڈاونلوڈ لنک دے کر سمجھتا ہے کہ اس نے بہت اچھا تھریڈ بنایا ہے
    پھر جب وی آئی پی کی لسٹ کے لیے ممبرز کا ریوو کیا جاتا ہے تو اس ممبر کو چھوڑ کر کسی ایسے ممبرز کو رینک دیا جاتا ہے جس نےمکمل تفصیلات کے ساتھ تھریڈز بنائے ہوتے ہیں چاہے اس کے تھریڈز کی تعداد کاپی پیسٹ کرنے والے ممبر کے تھریڈز سے کم ہو لیکن صرف کام کے معیاری ہونے کی بناء پر اس کو رینک دیا جاتا ہے اور پھر جب دوسرا ممبر یہ چیز نوٹ کرتا ہے تو پھر وہ یہ سوال کرتا ہے

    میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

    وجہ نمبرچار

    ایسا ممبر جب دیکھتا ہے کہ وہ بہت محنت کر رہا ہے پھر بھی اس کے کام کا نوٹس نہیں لیا جا رہا تو پھر پہلے وہ اس سے متعلق تھریڈ بناتا ہے جب اس تھریڈ میں اس کو مناسب جواب دے دیا جاتا ہے تو پھر کچھ عرصے کے لیے وہ خاموش ہو جاتا ہے پھر کچھ عرصے کے بعد جب اس کا مقصد پورا نہیں ہوتا تو پھر کبھی وہ مینجمنٹ کو پی ایم کرتا ہے کبھی ایڈمن کو کبھی کبھی کسی ممبر کو اس کے بار بار ایسا کرنے کی وجہ سے سبھی یہی سمجھتے ہیں کہ ایسے ممبر کو صرف رینک سے پیار ہے اور وہ صرف رینک حاصل کرنا چاہتا ہے فورم یا اس کے کام سے اس کو کوئی دلچسبی نہیں ہے اس وجہ سے وہ ٹیم کی نظر میں اپنی اہمیت کھو دیتا ہے
    پھر جب وی آئی پی کی لسٹ کے لیے ممبرز کا ریوو کیا جاتا ہے تو اس ممبر کو چھوڑ کر کسی ایسے ممبرز کو رینک دیا جاتا ہے جس نے کبھی بھی رینک نہ مانگا ہو بس صرف فورم کو وقت دیا ہو اور اس کے لیے بہترین کام کیا ہو چاہے اس کا کام اس دوسرے ممبر کے کام سے کم ہو لیکن صرف کام کے معیاری ہونے کی بناء پر اور فورم کے ساتھ مخلص ہونے کی بناء پر اس کو رینک دیا جاتا ہے اور پھر جب دوسرا ممبر یہ چیز نوٹ کرتا ہے تو پھر وہ یہ سوال کرتا ہے

    میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

    وجہ نمبر پانچ

    ایسا ممبر ہمیشہ سے دوسرے ممبرز کے کام پر نظر رکھتا ہے کہ کس ممبر کا کا م اس سے کم ہے اور کون ایسا ہے جس کو رینک مل گیا ہے پھر اس ممبر کو رینک نہیں ملا
    پھر وہ ایسے ممبرز کے نام جمع کر کے ان کے خلاف کمپلین کرتا ہے جس کا اسے کچھ فائدہ نہیں ہوتا بلکہ الٹا نقصان ہوتا ہے اوراس پھر سختی سے جواب دیا جاتا ہے
    جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے اور فورم سے بدظن ہو جاتا ہے اور پھر وہ دوسرے ممبرز کو کہتا ہے کہ یہ فورم بکواس ہے یہ فورم ایسا ہے یہ فورم ویسا ہے یہاں کے لوگ محنت کی قدر نہیں کرتے

    میں محنت کرتا ہوں پر مجھے رینک نہیں ملتا

    دوستو امید ہے کہ اب آپ کو سمجھ آگیا ہو گا کہ رینک کوئی کھانے کی پلیٹ نہیں ہوتا کہ جس کے سامنے چاہے رکھ دیا جائے
    رینک ایک ذمہ داری ہوتی ہے ایک باعزت مقام ہوتا ہے جو ایسے ہی ممبرز کو دیا جاتا ہے جو اس قابل ہوتے ہیں ان کا کام ان کا ممبرز سے رویہ اور سب سے بڑھ کر ان کا خلوص دیکھا جاتا ہے
    اس لیے میں سبھی ممبرز سے یہی گزارش کروں گا کہ دوستو بجائے دوسروں پر انگلی اٹھانے کے اپنے آپ کو ایسا بنا و کہ رینک آپ کے پیچھے بھا گ بھاگ کر آئے نہ کہ آپ اس کے پیچھے بھاگیں
    میں خود آپ کے سامنے اس کی مثال ہوں میں نے آج تک کسی بھی فورم پر کسی بھی رینک نہیں مانگا جتنا بھی عرصہ کام کیا چپ کر کے صرف کام کیا ہر بار جب مجھے چھوڑ کر رینک کسی دوسرے کو ملتا تو میں یہ کہ کر خود کو سمجھا لیتا کہ ضرور مجھ میں ہی کوئی کمی ہے جو رینک دوسرے کو مل گیا اس صبر کا پھل مجھ کو ایسا ملا ہے کہ آج ہر فورم پر میری عزت اور میرا مقام ہے صرف میرے کام اور محنت کی وجہ سے
    اس لیے آپ کو بھی یہی کہوں گا

    صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے

    صبر اور تحمل سے کام کرتے جائیں آپ خود کو رینک کا حقدار بنائیں رینک خود آپ کے پاس آ جائے گا


    شاید کے تیرے دل میں اتر جائے میری بات

    شکریہ




     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    وعلیکم السلام
    ماشااللہ
    بہت ہی خوبصورت ترین تھرڈ ساحل بھائی
    اس سے کافی ممبرز سمجھ گئے ہونگے
    شکریہ​
     
  3. Smart Azhar

    Smart Azhar Regular Member

    ساحل بھائ آپ نے بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے مجھے
    یقین ہے سب بھائیوں کو بھی سمجھ آ گئ ہو گی
    ؛
    واقعی آپ بہت محنت کرتے ہیں ؛
     
  4. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan Staff Member

    السلام علیکم۔ساحل جان بہت اور سلجھے ہوئے انداز کو اپناتے ہوئے سبھی ضوابط اور نازک معاملات کو بہت سوچ کر ایک منجھے ہوے فرد کیطرح سبھی معاملات پر جرح کرتے ہوے دائرہ کھینچھا ہے اور متاثر کن انداز میں سبھی معاملات پر روشنی پھینکی ہے۔میں آپکی سبھی باتوں سے اور رائے سے اتفاق کرتا ہوں۔
    لیکن مینیجمنٹ میں ایڈمن کو شفلنگ کرنی ہو گی اور ایک آپ جیسے ذمہ دار فرد کو مینیجمنٹ ٹیم لیڈر بناکر دیگر ہم منصب ہوں جو سارے فورم کا جائزہ لیکر دوبارہ سے جہاں کمزوریاں ہیں۔سبھی ایک متفقہ فیصلہ کیا کریں اور رابطے میں رھتے ہو اور اجتھاد کیساتھ جلد بازی کے بجائےمل جل کر جو بھی فیصلہ کرنا ہو سبھی کو اعتماد میں لیکر ہی معاملات کو انجام تک پہنچایا کریں۔اس کیلئے ایڈمن کا تھریڈ ہے جس میں ایڈمن اور مینیجمنٹ نے جو ایکشن لیئنا ہو اس تھریڈ میں اپنے معاملات کو زیر بحث لانا ہو تا ہے۔لیکن مجھے کمزور پہلو نظر آرہا ہے اور معاملات ازخود جیسے جس کا دل چاہتا ہے فیصلہ کرکے کاروائی کر لی جاتی ہے۔اگر ایسا کرنا ہے۔تو کسی کو موڈ۔سپر موڈ اور سینئر سپر موڈ بنانے کا کیا فائدہ۔اگر ایڈمن سمجھتا ہے کہ کوئی اپنا فرض ادا نہی کر رہا ہے تو انکو اطلاع کرکے فارغ کر دیا جائے۔
    لیکن کوئی ایکٹیو نہی ہوتا ہے تو اسکا ہر گز مطلب نہی کسی نئے ایکٹیو ممبر کو عہدہ دیکر آگے لے آیا جائے۔منصب ملنے پر وہ فرد بھی کم ایکٹیو ہو سکتاہے۔تو پھر کیا ایسے ہی کسی کو رینک دیتے رہیں گے۔اسپرمیں آپکی رائے چاہونگا کہ آپکی کیا سوچ ہے۔کسی منصب کیلئے تجربہ اور اہلیت بھی ضروری ہے،نہ کے زیادہ پوسٹ ریٹ بڑھانے والا اچھا موڈ ہو گا۔پوسٹ ریٹ تو کسی کی پوسٹ کو پسند کرتے جائے آپکا پوسٹ ریٹ بڑھتا جائے گا اور ایسا کرنے والے نے اصل میں از خود تو کوئی پوسٹ بنائی بھی نہی ہوتی۔تو پوسٹ ڈیزائن کرنے والا جو کم پوسٹ بھیج سکے گا کیونکہ اسکا سارا وقت تو ڈیزیئننگ میں صرف ہو جائے گا اور جو صرف بندہ دیگر ممبرز کی پوسٹ ڈھونڈکر صرف لایئک کرنے کی بنا پر اپنا پوسٹ ریٹ 50000 تک لے جائے کیا ایک ہی زمرے میں دیکھے جایئں گے۔کسی کو رینک دینے سے پہلے جسکو رینک دینا ہو اسکی پروفایئل میں جا کر سٹیسٹک رپورٹ دیکھ لی جائے تو فیصلہ کرنےمیں آسانی ہو سکتی ہے۔سٹیسٹک رپورٹ بنانے کا بھی موڈ بنا دیا جائے جسے ٹاسک دیا جائے فلاں فلاں ممبرز کا کو رینک دینا ہو انکی سٹیسٹک رپورٹ بناکر پیش کیجائے اور پھر سبھی ملکر فیصلہ کریں۔شکریہ
     
  5. *Shan Jee*

    *Shan Jee* Designer

    وعلیکم السلام
    ماشا اللہ۔ آپ نے فورم کے ایڈمن اور انتظامیہ کے دل کی بات یہاں لکھ دی جو اس طرح کے ممبرز کو بہت سمجھاتے ہیں مگر وہ سمجھ نہیں پاتے۔
    اُمید ہے اس تھریڈ کو پڑھنے کے بعد رینک مانگنے والے سمجھ جائیں گے کہ رینک کس بنیاد پر ملتا ہے۔
    بہت اچھا تھریڈ تشکیل دیا ہے۔ اب کوئی ممبر بھی رینک مانگے تو اُسے اس تھریڈ کا لنک دے دیں گے تاکہ اُسے پتہ چلے کہ رینک والے ممبرز کس طرح ٹیم میں شامل ہوتے ہیں۔
    بہت شکریہ قیمتی تھریڈ بنانے کا۔
    جزاک اللہ۔
     
  6. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    السلام علیکم۔ساحل جان بہت اور سلجھے ہوئے انداز کو اپناتے ہوئے سبھی ضوابط اور نازک معاملات کو بہت سوچ کر ایک منجھے ہوے فرد کیطرح سبھی معاملات پر جرح کرتے ہوے دائرہ کھینچھا ہے اور متاثر کن انداز میں سبھی معاملات پر روشنی پھینکی ہے۔میں آپکی سبھی باتوں سے اور رائے سے اتفاق کرتا ہوں۔
    لیکن مینیجمنٹ میں ایڈمن کو شفلنگ کرنی ہو گی اور ایک آپ جیسے ذمہ دار فرد کو مینیجمنٹ ٹیم لیڈر بناکر دیگر ہم منصب ہوں جو سارے فورم کا جائزہ لیکر دوبارہ سے جہاں کمزوریاں ہیں۔سبھی ایک متفقہ فیصلہ کیا کریں اور رابطے میں رھتے ہو اور اجتھاد کیساتھ جلد بازی کے بجائےمل جل کر جو بھی فیصلہ کرنا ہو سبھی کو اعتماد میں لیکر ہی معاملات کو انجام تک پہنچایا کریں۔اس کیلئے ایڈمن کا تھریڈ ہے جس میں ایڈمن اور مینیجمنٹ نے جو ایکشن لیئنا ہو اس تھریڈ میں اپنے معاملات کو زیر بحث لانا ہو تا ہے۔لیکن مجھے کمزور پہلو نظر آرہا ہے اور معاملات ازخود جیسے جس کا دل چاہتا ہے فیصلہ کرکے کاروائی کر لی جاتی ہے۔اگر ایسا کرنا ہے۔تو کسی کو موڈ۔سپر موڈ اور سینئر سپر موڈ بنانے کا کیا فائدہ۔اگر ایڈمن سمجھتا ہے کہ کوئی اپنا فرض ادا نہی کر رہا ہے تو انکو اطلاع کرکے فارغ کر دیا جائے۔
    لیکن کوئی ایکٹیو نہی ہوتا ہے تو اسکا ہر گز مطلب نہی کسی نئے ایکٹیو ممبر کو عہدہ دیکر آگے لے آیا جائے۔منصب ملنے پر وہ فرد بھی کم ایکٹیو ہو سکتاہے۔تو پھر کیا ایسے ہی کسی کو رینک دیتے رہیں گے۔اسپرمیں آپکی رائے چاہونگا کہ آپکی کیا سوچ ہے۔کسی منصب کیلئے تجربہ اور اہلیت بھی ضروری ہے،نہ کے زیادہ پوسٹ ریٹ بڑھانے والا اچھا موڈ ہو گا۔پوسٹ ریٹ تو کسی کی پوسٹ کو پسند کرتے جائے آپکا پوسٹ ریٹ بڑھتا جائے گا اور ایسا کرنے والے نے اصل میں از خود تو کوئی پوسٹ بنائی بھی نہی ہوتی۔تو پوسٹ ڈیزائن کرنے والا جو کم پوسٹ بھیج سکے گا کیونکہ اسکا سارا وقت تو ڈیزیئننگ میں صرف ہو جائے گا اور جو صرف بندہ دیگر ممبرز کی پوسٹ ڈھونڈکر صرف لایئک کرنے کی بنا پر اپنا پوسٹ ریٹ 50000 تک لے جائے کیا ایک ہی زمرے میں دیکھے جایئں گے۔کسی کو رینک دینے سے پہلے جسکو رینک دینا ہو اسکی پروفایئل میں جا کر سٹیسٹک رپورٹ دیکھ لی جائے تو فیصلہ کرنےمیں آسانی ہو سکتی ہے۔سٹیسٹک رپورٹ بنانے کا بھی موڈ بنا دیا جائے جسے ٹاسک دیا جائے فلاں فلاں ممبرز کا کو رینک دینا ہو انکی سٹیسٹک رپورٹ بناکر پیش کیجائے اور پھر سبھی ملکر فیصلہ کریں۔شکریہ
    Click to expand...
    وعلیکم السلام محترم زاہدبھائی
    سب سے پہلے تو ان تعریفی کلمات کا بے حد شکریہ
    محترم میں خود سے کبھی بھی یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے رینک دے کر مینجمنٹ میں لایا جائے میرا کام ہی مجھے آگے لے کر جائے گا میرے میں بس ایک یہی بات ہے کہ میں نے کبھی کسی فورم پر جا کر کسی سے بھی رینک مانگا نہیں ہے اللہ کے فضل و کرم سے رینک خود میرے پاس آیا ہے
    یہ میں اپنی تعریف نہیں کر رہا ہوں بلکہ آپ کو صرف اس بات سے آگاہ کر رہا ہوں کہ اب سے پہلے بھی آپ ایک پوسٹ میں مجھے مینجمنٹ کی پوسٹ پر لانے کے متعلق بات کر چکے ہیں لیکن ایڈمن اس چیز میں انٹرسڈڈ نہیں ہیں ورنہ وہ آپ کو آپ کی پہلی پوسٹ میں ہی آپ کی بات کا جواب دے دیتے
    آپ کی بات بالکل درست ہے کہ جب ایڈمن نے ازخود ہی فیصلے لینے ہیں تو پھر اتنے سارے رینکس جو بنائے گئے ہیں ان کو بنانے کا فائدہ کیا
    کیا یہ صرف دکھاوے کے لیے ہیں
    بے شک جو کوئی بھی ممبر ایکٹیو نہیں ہے تو یہ تو کرنا نہیں چاہیے کہ ان کی جگہ کوئی دوسرا ایکٹیو ممبر لایا جائے کیونکہ کسی بھی انسان کی گارنٹی تو دی نہیں جا سکتی کہ رینک ملنے سے پہلے جیسا کام وہ کرتا تھا رینک ملنے کے بعد بھی ویسا ہی کرے گا اکثریت لوگوں کی ایسی ہی ہوتی ہے کہ رینک ملنے کے بعد وہ سست ہو جاتے ہیں تو اگر ایڈمن چاہیں تو پہلے ان کو وارن کریں اگر وہ اپنی روٹین تبدیل نہ کریں تو پھر فارغ کردیں
    اسپر میری رائے یہی ہے کہ ایسے ہی ہر کسی کو رینک نہیں دیا جانا چاہیے بلکہ دیکھ بھال کر قابلیت رکھنے والے کو دیناچاہیے تاکہ وہ فورم کی ترقی کا ذریعہ بن سکے نہ کہ فورم کے لیے دردسر بنے

    بے شک آپ کی بات بالکل بجا ہے کہ صرف پوسٹ ریٹ اچھا ہونے کی بناء پررینک دے دینا کوئی اچھی بات نہیں ہے
    رینک کے لیے بندہ ذمہ دار اور اہلیت رکھنے والا ہونا ضروری ہے کیونکہ رینک خود ایک بڑی ذمہ داری ہے جس کو وہی بہتر سمجھتا ہے جو خود ذمہ دار ہوتا ہے
    سٹسٹک رپورٹ کی بات سے بھی میں آپ سے متفق ہوں اور ایک ایسا ٹیم ممبر ہونا چاہیے جس کا کام اتنا ہو کہ وہ سبھی ممبرز کی سٹسٹک رپورٹ کو چیک کرتا رہے جب رینک دینا ہو پھر وہ رپورٹ پیش کر دے اور پھر سبھی مل کر اس کے متعلق فیصلہ کریں
    پر یہاں تو ایسا کوئی بھی نظام دیکھنے میں نہیں آ رہا ہے فورم پر ممبرز کی بے انتہا کمی ہونے کی وجہ سے یہ بہت کمزور ہوتا جا رہا ہے لیکن اس کو مضبوط بنانے کی بجائے نئے نئے فورم بنائے جا رہے ہیں بھلا پھر اس فورم کی دیکھ بھال کیسے ہوگی ہونا تو یہی چاہیے کہ پہلے ایک فورم بنایا گیا ہے اس کو ترقی دینے کے بعد ہی مزید فورم بنائے جائیں اب آپ خود نوٹ کر سکتے ہیں کہ تعلیمی مرکز پر عام ممبر کی پوسٹنگ ریشو کتنی کم ہے اب جہاں ممبرز ہی نہیں ہوں گے وہاں موڈز کیا کام کریں گے
    جب کوئی تھریڈ بنایا جاتا ہے تو پھر تھریڈ سٹارٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کو پسند کیا جائے کمنٹس کیے جائے حوصلہ افزائی کی جائے پر ممبر ہوں گے تو کریں گے جب ممبرز ہی نہیں ہیں تو وہاں کام کیسے ہو خالی فورم پر تھریڈ ز بنا کر محنت کر کے چھوڑ دیا جائے نہ اس پر کوئی کمنٹس کرے نہ ہی تنقیدایسی اور بھی بہت سی کمزوریاں ہیں لیکن بتانے کا فائدہ ہی کیا ہے جب یہاں کسی کو مشورہ تک کرنا گوارا نہیں ہے


     
    PakArt likes this.
  • Danyal

    Danyal New Member

    arey wah sahil_jan ap neh bahrey peyarey andaz neh samjaya ha
     
  • DilawerRizvi

    DilawerRizvi Moderator

    ایسا ممبر ہمیشہ سے دوسرے ممبرز کے کام پر نظر رکھتا ہے کہ کس ممبر کا کا م اس سے کم ہے اور کون ایسا ہے جس کو رینک مل گیا ہے پھر اس ممبر کو رینک نہیں ملا
    پھر وہ ایسے ممبرز کے نام جمع کر کے ان کے خلاف کمپلین کرتا ہے جس کا اسے کچھ فائدہ نہیں ہوتا بلکہ الٹا نقصان ہوتا ہے اوراس پھر سختی سے جواب دیا جاتا ہے
    جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے اور فورم سے بدظن ہو جاتا ہے اور پھر وہ دوسرے ممبرز کو کہتا ہے کہ یہ فورم بکواس ہے یہ فورم ایسا ہے یہ فورم ویسا ہے یہاں کے لوگ محنت کی قدر نہیں کرتے
    ایسے لوگوں کا کوئی حل نہیں ہے​
     
    PakArt likes this.
  • Share This Page