1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Munasib Words Me Posting Karne Ka Tariqa

Discussion in 'New Members Training Center' started by sahil_jaan, Jul 17, 2015.

  1. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    [​IMG]


    [​IMG]


    پیارے دوستو

    آج میں جس ٹاپک پر تھریڈ بنا رہا ہوں وہ بہت اہم ہے آپ سبھی دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کو مکمل اور غور سے پڑھیں اس میں آپ کے لیے بہت کام کی باتیں ہیں


    پوسٹنگ کیا ہے

    پوسٹنگ ان الفاظ کو کہا جاتا ہے جو آپ کی جانب سے مختصر مگر جامع الفاظ میں کسی تھریڈ میں تحریر کیے جاتے ہیں جس سے تھریڈ سٹارٹر کو اپنے تھریڈ کے متعلق تعریف یا تنقید کا پتا چلتا ہے
    اسی کو پوسٹنگ کہا جاتا ہے


    دوستو جب ہم کوئی تھریڈ بناتے ہیں تو پھر ہماری خواہش ہوتی ہے کہ تھریڈ میں پوسٹنگ کرنے والا ممبر اچھے الفاظ میں پوسٹنگ کرے لیکن ہمیں زیادہ تعداد میں ایسے جملے دیکھنے کو ملتے ہیں
    بہت عمدہ،ذبردست،ویری نائس،کیا بات ہے ،ارے واہ وغیرہ وغیرہ

    پیارے دوستو پوسٹنگ کرنے کا یہ طریقہ نہایت ہی نامناسب اور غیرمتاثر کن ہے ایک تھریڈ سٹارٹر جب تھریڈ بناتا ہے اور پھراس کو اس طرح کے جملے جواب میں ملتے ہیں تو اس کی وہ حوصلہ افزائی نہیں ہوتی جس کا وہ متمنی ہوتا ہے اور پھر جوابی طور پر دوسروں کے تھریڈ میں بھی وہ اسی طرز کے جملے لکھتا ہے جیسے اس کے تھریڈ میں اسے دیکھنے کو ملتے ہیں یو ں اس غیر مناسب پوسٹنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ چلتا رہتا ہے

    کسی بھی تھریڈ میں پوسٹنگ کرنے کا مناسب طریقہ

    کسی بھی تھریڈ میں مناسب پوسٹنگ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اس تھریڈ کو اچھے طریقے سے پڑھا جائے اور پھر اس پر کمنٹس کیے جائیں
    فرض کریں ایک ممبر سافٹ وئیر ریوز میں تھریڈ بناتا ہے آپ اس کو پڑھتے ہیں تو اب آپ کو اس میں پوسٹنگ ایسے کرنی چاہیے کہ تھریڈ سٹارٹر کی حوصلہ افزائی ہو نہ کہ حوصلہ شکنی ہو

    ماشاء اللہ آپ نے بہت کام کا سافٹ وئیر شئیر کیا ہے آپ کے اس تھریڈ کو پڑھنے کے بعد ہمارے علم میں بہت اضافہ ہوا ہے اللہ پاک آپ کو اس کی جزا عطا فرمائے اور آپ کو اپنا علم ہمارے ساتھ شئیر کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے

    یہ بہت مناسب الفاظ ہیں جن میں تھریڈ سٹارٹر کے لیے حوصلہ افزائی اور اس کے علم کو مزید بہتر بنانے کے لیے دعا بھی ہے
    اب آپ خود بتائیں کہ اس طرح کے کمنٹس کو پڑھنے کے بعد تھریڈ سٹارٹر خوش ہو گا یا نہیں اور اس کے دل میں مزید اچھے اچھے تھریڈز بنانے کا خیال آئے گا کہ نہیں ضرور آئے گا اور وہ مزید اچھے اچھے تھریڈز آپ کے ساتھ شئیر کرے گا


    اگر آپ کو کوئی تھریڈ نا پسند آتا ہے یا اس میں کوئی کمی دکھائی دیتی ہے تو اس کو بھی آپ نہایت مناسب الفاظ میں بیان کر سکتے ہیں تاکہ تھریڈ سٹارٹر کو اپنے تھریڈ میں کمی کا احساس بھی ہوجائے اور اس کا دل بھی نہ دکھے


    آپ نے بہت اچھے طریقے سے یہ تھریڈ بنایا ہے لیکن ہمیں اس میں کچھ کمی دکھائ دی ہے جو میں آپ سے شئیر کرنا چاہوں گا تاکہ آپ اپنی اس غلطی کو درست کرسکیں اور ہمیں آپ کی جانب سے غلطیوں سے مبراء تھریڈ دیکھنے کو ملیں میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو برا محسوس نہیں ہوا ہو گا


    اب ان الفاظ میں تھریڈ سٹارٹر کے تھریڈ کی تعریف بھی ہو گئی اور اسے اس کے تھریڈ میں کمی کا احساس بھی دلا دیا گیا اور اس کی حوصلہ شکنی بھی نہ ہوئی


    پیارے دوستو اس طرح کی پوسٹنگ سے جہاں تھریڈ سٹارٹر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے وہیں دوسرے ممبرز جب آپ کی اس طرح کی پوسٹنگ کو پڑھتے ہیں تو وہ محسوس کرتے ہیں کہ کتنے اچھے طریقے سے یہ پوسٹ کی گئی ہے اور وہ بھی اسی طرز کی پوسٹنگ کرنے کی جانب توجہ کرتے ہیں
    اور اس طرح ہمیں بہت ساری اچھی پوسٹنگز دیکھنے کو ملتی ہیں

    میں امید کرتا ہوں کہ اس تھریڈ کو پڑھنے کے بعد ممبران کو اپنی قیمتی پوسٹنگ کا احساس ہو گیا ہو گا اور وہ اپنی پوسٹنگ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گےا ور مختصر الفاظ کی بجائے اچھے اور جامع الفاظ میں پوسٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے

     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    السلام علیکم ۔بہت ہی اہم موضوع پر اور بہت ہی بہترین اور احسن طریقے سے بہت ہی اہم امور کی نشاندہی
    کی ہے اور امید ہے سبھی اراکین نے اسکو دھیان اور بغور پڑھا ہوگا۔ اور آپکے اس دھاگے کے دیرپااثرات ہوں۔شکریہ​
     
  3. Smart Azhar

    Smart Azhar Cruise Member

    ماشااللله
    ساحل بھائ بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے
    امید ہے اب ہمارے فارم پر
    نہایت اچھی اچھی پوسٹ دیکھنے کو ملیں گی ؛
     
  4. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    وعلیکم السلام
    ماشااللہ ساحل بھائی
    پوسٹنگ کے حوالے سے آپ نے بہت ہی اچھی باتیں بتائی ہیں
    اور آسان انداز میں سمجھا دیا ہے
    اللہ آپکو اس کا اجر دیں آمین
    جزاک اللہ خیرا​
     
  5. Akram Naaz

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member

    وعلیکم السلام
    ساحل بھائی بہت ہی اچھا تھریڈ تشکیل دیا آپ نے
    بہت شکریہ شیئر کرنے کا
     
  6. Ghayyas

    Ghayyas Regular Member

    بہت خوب ساحل بھائی
    آپ کی بتائی ہوئی تمام باتیں حقیقت ہیں اور اگر ان نکات پر دھیاں دیا جائے تو بہت جلد ممبران ایک فیملی کے جیسے رہنے لگیں گے جس کی ہر فورم کو ضرورت ہوتی ہے۔ میں آئندہ اپنی ہر پوسٹ پر آپ کی باتوں کو ضرور مدنظر رکھوں گا۔ اس طرف توجہ مبذول کروانے کا شکریہ
     
  7. AitbaarKashif

    AitbaarKashif New Member

    بہت خوب جناب
     
  8. majid973

    majid973 New Member

    Masha ALLAH bht hi payari bt ap ny hmari sath share ki ...share kernay ka shukerya ...Hm apni puri try karein gy k apne tamam team members ko full support karein ta k wo hmein ashi sy ashi posts hmare sath share karein:yahoo::)
     
  9. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators


    واہ ۔کیا بات ھے ۔
    کمال کا پوسٹ کیا ھے اپ نے جناب
    بہت اچھا لگا پڑھ کر
    اپ کابے حد شکریہ
     
    Rashidkareem likes this.
  10. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators

    واہ ۔کیا بات ھے ۔
    کمال کا پوسٹ کیا ھے اپ نے جناب
    بہت اچھا لگا پڑھ کر
    اپ کابے حد شکریہ
     
    Rashidkareem likes this.

Share This Page