1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Multi os bootable usb making (easiest method)

Discussion in 'Urdu Tutorials' started by Ghayyas, Jul 19, 2015.

  1. Ghayyas

    Ghayyas Regular Member

    ﷽السلام وعلیکم دوستو
    امید ہے آپ سب خوش باش اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے۔آج ایک بار پھر آپ کی خدمت میں ایک تھریڈ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں امید ہے ممبرز کو اس سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھنے کو ملے گا۔تو دوستو تھریڈ کی جانب چلتے ہیں۔
    دوستو اس وقت مارکیٹ میں ونڈوز ایکس پی اور ویڈوز سیون کے متعدد ورژنز دستیاب ہیں۔ جبکہ ونڈوز8 اور ونڈوز 10 بھی مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔(ونڈوز10 ابھی تیاری کے مراحل میں ہے مگر پھر بھی اس کے Technical Preview
    مارکیٹس میں آ چکے ہیں جو خامیوں کے باوجود بھی کسی حد تک استعمال کئے جا سکتے ہیں)۔ اب ہر ایک ورژن کی الگ الگ ڈسک لینے سے تو ہر کوئی رہا تو کیوں نہ اس کا ایک آسان حل بتا دیا جائے جس سے کسی بھی لمحے کسی بھی ورژن کو انسٹال کر کر لیا جائے جس سے کسی بھی لمحے کسی بھی ورژن کو انسٹال کر لیا جائے اور ہمیں بار بار ڈسکس لینے یا آئی ایس او ڈاؤنلوڈنگ کی ضرورت بھی نا پڑے۔ اس کا بہترین حل یو اسی بی کو بوٹ ایبل بنانا ہے
    کہنے کو تو انٹرنیٹ پر لاتعداد ایسے سوفٹویرز موجود ہیں جو یو ایس بی کو بوٹ ایبل بنانے میں کام آتے ہیں
    مگر ایک رکاوٹ جو اس ضمن میں ہمیں پیش آتی ہےوہ یہ ہے کہ اگر ہم بعد میں اس یو ایس بی میں کوئی تبدیلی کرنا چاہیں یعنی کوئی اور آپریٹنگ سسٹم ایڈ کرنا چاہیں تو ہمیں پہلے یو ایس بی کو فارمیٹ کرنا ہوگا اور جو آپریٹنگ سسٹمز ہم پہلے ایڈ کر چکے ہیں انہیں دوبارہ ایڈ کرنا ہوگا۔ جس سے بلاشبہ وقت زیادہ خرچ ہوگا۔
    WinSetupFromUSB
    یہ ایک ایسا سوفٹویر ہے جو ہماری اس مشکل کو سمجھتا ہے اور ہمیں اس کام کے لئے بہترین ماحول پیش کرتا ہے۔ اس کی مدد سے ہم اگر بعد میں مزید آپریٹنگ سسٹمز شامل کرنا چاہیں تو بغیر فارمیٹ کئے بھی شامل کیا جا سکتا ہے اور اگر ایک ہی آپریٹنگ سسٹم کے مختلف ورزژنز جن کے الگ الگ
    ISO
    بنے ہوں انہیں بھی باآسانی شامل کیا جا سکتا ہے اور ونڈوز انسٹالیشن کے دوران بھی ہمیں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
    یہاں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ کامیاب پروسیسنگ کے لئے یوایس بی میں کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ایڈ کرنے کے لئے مناسب سپیس دستیاب ہو۔
    آپ اپنی ضرورت کے مطابق جتنی زیادہ سے زیادہ سپیس والی یوایس بی لیں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔32 جی بی کی یوایس بھی میں ہم 8 ڈی وی ڈیز جتنے آپریٹنگ سسٹم ایڈ کر سکتے ہیں ہیں۔ سپیس کا انحصار ان آپ جس ونڈوز کا بوٹ ایبل بنا رہے ہیں اس کے سائز پر ہوتا ہے
    سوفٹویر کا مزید استعمال سکرین شاٹس میں دیکھیں۔ کسی مشکل کی صورت میں ضرور آگاہ کریں تا کہ اسکا حل بتایا جا سکے۔ دعاؤں کی درخواست کے ساتھ
    اللہ نگہبان

    [​IMG]


    فیس بُک آفر اپروول
    تاریخ 05/08/2015
    تھریڈ نمبر2
    [​IMG]
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    السلام علیکم۔ماشا اللہ بہت ہی عمدہ سوفٹویر سکرین شاٹس سے مزین دھاگہ بنایا ہے انشا اللہ سبھی اس سے مستفید ہونگے۔شکریہ
     
  3. Ghayyas

    Ghayyas Regular Member

    پسند کرنے کا شکریہ​
     
  4. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    وعلیکم السلام
    واہ کیا بات ہے برادر
    بہت ہی اچھا ٹیوٹوریل شئیر کیا ہے
    اور بہت اچھے انداز میں سمجھایا ہے
    شئیر کرنے کے لئے شکریہ​
     
  5. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    بہت زبردست تھریڈ بنایا ہے غیاث بھائی بہت اچھے طریقے سے سمجھا د یا ہے اب امید ہے ممبرز کو بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
    ویل ڈن گریٹ ورک
     
  6. Ghayyas

    Ghayyas Regular Member

    Shukria Tamam Dosto Ka

    INSHA ALLAH Jald hi ek aur thread paish karne wala hoon us k lite bhi aisi hi Hasla Afzai Ki tAwaqo rkhta hoon
     
  7. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

Share This Page