1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Ensure your online privacy

Discussion in 'Computer Softwares' started by PakArt, Jul 21, 2015.

  1. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    ویب سائٹس آپ کی انٹرنیٹ سرگرمیوں کی اس قدر جاسوسی کرتی ہیں کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔ ایک تجربہ کرنے کے لیے کبھی مختلف ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر جا کر کسی ملک کی فلائٹ چیک کریں۔ پھر جادو دیکھیں، فیس بک پر ضرور آپ کو اسی فلائٹ کی پوسٹ ملے گی، چاہے آپ نے اس ایئرلائن کے پیج کو لائیک ہی نہ کر رکھا ہو۔ یہ تو ایک مثال ہے، فیس بک اور گوگل سمیت ہر ویب سائٹ جتنی ہو سکے آپ کی جاسوسی کرتی ہے۔ آج کے دور میں جب ہم کریڈٹ کارڈز سے ادائیگیاں کرتے ہیں، اپنے بینک اکاؤنٹس کو آن لائن چیک کرتے ہیں ہمیں اپنے براؤزر میں بہترین سکیوریٹی شامل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کام کے لیے بہترین پلگ اِن ’’بلر‘‘ (Blur) کی صورت میں دستیاب ہے۔ یہ پلگ اِن پہلے ’’ڈو ناٹ ٹریک می‘‘ کے نام سے موجود تھا، لیکن اب اس میں مزید نئے فیچرز شامل کر کے اس کا نام بھی بدل دیا گیا ہے۔

    یہ پلگ اِن آپ کے براؤزر میں آپ کی تمام حساس معلومات کو دوسروں کی دسترس سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی موجودگی میں کوئی ویب سائٹ آپ کی بینک کی معلومات تو کیا آپ کا ای میل ایڈریس تک نوٹ نہیں کر سکتی۔ اس کے علاوہ تمام ویب سائٹس کو آپ کی انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی بھنک بھی نہیں پڑتی۔ یہ پلگ اِن آپ کو گوگل کے ذریعے محفوظ سرچ کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ نیا اکاؤنٹ بناتے وقت آپ کے لیے مشکل پاس ورڈ بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

    ’’بلر‘‘ کو استعمال کرنے کے لیے سائن اپ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ زیادہ مشکل نہیں۔ اس کی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹر کے بٹن پر کلک کری، انتہائی مختصر سا فارم جس میں صرف ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ ٹائپ کرنا ہے کے ذریعے آپ سائن اپ مکمل کر سکتے ہیں۔اکاؤنٹ بنتے ہی اگلے صفحے پر آپ کے براؤزر کے اعتبار سے پلگ اِن کا انسٹالیشن ربط موجود ہو گا۔ ’’بلر‘‘ تمام براؤزرز یعنی موزیلا فائر فوکس گوگل کروم انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپرا وغیرہ لیے دستیاب ہے۔​


    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  2. Smart Azhar

    Smart Azhar Cruise Member

    :mashallah.:
    بہت اچھا اور معلوماتی تھریڈ پیش کیا ہے
    اب ہمارے اکاؤنٹ وغیرہ کی سیکیورٹی بہت اچھی ہو
    جاۓ گی ؛
     
  3. Mehtab Ali

    Mehtab Ali Super Moderators

    اچھے شیئرنگ ہیں
     
  4. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    ویب سائٹس آپ کی انٹرنیٹ سرگرمیوں کی اس قدر جاسوسی کرتی ہیں کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔ ایک تجربہ کرنے کے لیے کبھی مختلف ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر جا کر کسی ملک کی فلائٹ چیک کریں۔ پھر جادو دیکھیں، فیس بک پر ضرور آپ کو اسی فلائٹ کی پوسٹ ملے گی، چاہے آپ نے اس ایئرلائن کے پیج کو لائیک ہی نہ کر رکھا ہو۔ یہ تو ایک مثال ہے، فیس بک اور گوگل سمیت ہر ویب سائٹ جتنی ہو سکے آپ کی جاسوسی کرتی ہے۔ آج کے دور میں جب ہم کریڈٹ کارڈز سے ادائیگیاں کرتے ہیں، اپنے بینک اکاؤنٹس کو آن لائن چیک کرتے ہیں ہمیں اپنے براؤزر میں بہترین سکیوریٹی شامل کرنے کی ضرورت ہے اور اس کام کے لیے بہترین پلگ اِن ’’بلر‘‘ (blur) کی صورت میں دستیاب ہے۔ یہ پلگ اِن پہلے ’’ڈو ناٹ ٹریک می‘‘ کے نام سے موجود تھا، لیکن اب اس میں مزید نئے فیچرز شامل کر کے اس کا نام بھی بدل دیا گیا ہے۔

    یہ پلگ اِن آپ کے براؤزر میں آپ کی تمام حساس معلومات کو دوسروں کی دسترس سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی موجودگی میں کوئی ویب سائٹ آپ کی بینک کی معلومات تو کیا آپ کا ای میل ایڈریس تک نوٹ نہیں کر سکتی۔ اس کے علاوہ تمام ویب سائٹس کو آپ کی انٹرنیٹ کی سرگرمیوں کی بھنک بھی نہیں پڑتی۔ یہ پلگ اِن آپ کو گوگل کے ذریعے محفوظ سرچ کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ نیا اکاؤنٹ بناتے وقت آپ کے لیے مشکل پاس ورڈ بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

    ’’بلر‘‘ کو استعمال کرنے کے لیے سائن اپ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ زیادہ مشکل نہیں۔ اس کی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹر کے بٹن پر کلک کری، انتہائی مختصر سا فارم جس میں صرف ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ ٹائپ کرنا ہے کے ذریعے آپ سائن اپ مکمل کر سکتے ہیں۔اکاؤنٹ بنتے ہی اگلے صفحے پر آپ کے براؤزر کے اعتبار سے پلگ اِن کا انسٹالیشن ربط موجود ہو گا۔ ’’بلر‘‘ تمام براؤزرز یعنی موزیلا فائر فوکس گوگل کروم انٹرنیٹ ایکسپلورر اور اوپرا وغیرہ لیے دستیاب ہے۔​


    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    Click to expand...
    بہت اہم معلومات فراہم کی ہیں اس سافٹوئیر کے بارے میں
    جان کر بہت اچھا لگا یہ سافٹویر اس وقت نیٹ یوزر کے لیے ایک اہم ضرورت ہے آپ کی وجہ سے ہمیں بھی اس کے بار ے میں پتا چلا ہے
    بہت شکریہ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کےلیے
     
  • اچھی شیئرنگ کے لئے شکریہ
     
  • UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    واہ کیا بات ہے
    زبردست​
     
  • Share This Page