1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

کروڑوں کمپیوٹر مائیکروسافٹ ونڈوز 10 پر منت&#16

Discussion in 'Computer Softwares' started by PakArt, Aug 10, 2015.

  1. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    [​IMG]
    مائیکروسافٹ کے مطابق اپنے اجراء کے صرف دو روز بعد سے اب تک 14 ملین (ایک کروڈ چالیس لاکھ) سے زائد
    کمپیوٹروں (بشمول لیپ ٹاپس اور نوٹ بکس) پر ونڈوز 10 انسٹال کی جاچکی ہے۔ اتنی کم مدت میں اس قدر تیزی سے کسی آپریٹنگ سسٹم کی تنصیب ایک ریکارڈ ہے اور مائیکروسافٹ کے کہنا ہے کہ نئے آپریٹنگ سسٹم کی مانگ کو پورا کرنا ان کے لئے مشکل ہورہا ہے۔ کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ کروڑوں دیگر صارفین نے بھی اپنے کمپیوٹروں میں نصب آپریٹنگ سسٹم کو ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔ مائیکروسافٹ کے اپنے ایک بیان میں صارفین کو یقین دلایا ہے کہ وہ ہفتے کے ساتوں دن اور دن کے چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں تاکہ اپ گریڈ کا یہ عمل مسلسل چلتا رہے۔

    مائیکروسافٹ ونڈوز سیون اور اس کے بعد جاری ہونے والے تمام آپریٹنگ سسٹمز کو ونڈوز 10 پر مفت اپ گریڈ کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے کروڑوں صارفین انتہائی پرجوشی سے ونڈوز 10 پر منتقل ہورہے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا ناڈیلا کا کہنا ہے کہ وہ اگلے تین سالوں میں ایک ارب سے زائد ڈیوائسز کو ونڈوز 10 پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کا خیال ہے کہ دنیا بھر میں کم و بیش ڈیڑھ ارب سے زائد آلات میں مائیکروسافٹ ونڈوز کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے۔
     
  2. Smart Azhar

    Smart Azhar Cruise Member

    ماشاالللہ بہت عمدہ اشتراک ہے
    واقعی ونڈو 10 بہت ہی زبردست
    ہے میں بھی اب اسی پہ منتقل ہو
    گیا ہوں
    شکریہ
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    وعلیکم السلام
    واہ کیا بات ہے
    بہترین شئیرنگ
    دیکھنے میں ونڈو ۱۰ اچھی لگ رہی ہے
    میں بھی جلد ہی یوز کرونگا​
     
  4. Akram Naaz

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member

    گریٹ
    بہت اچھی شیئرنگ کی ھے
    شکریہ
     
  5. *Ameer*

    *Ameer* Senior Member

    بہت عمدہ

    اشتراک کا شکریہ ​
     

Share This Page