1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

نوید بھائی کی والدہ کی برسی

Discussion in 'ITUstad News & Announcements & Etc' started by IT.Expert, Aug 29, 2015.

Thread Status:
Not open for further replies.
  1. IT.Expert

    IT.Expert Well Wishir

    السلام علیکم
    آج ہمارے پیارے دوست
    نوید بھائی
    جو ہمارے معزز ایڈمن بھی ہیں ۔
    آج انکی والدہ کی برسی تھی۔
    سب پڑھنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے ۔
    "ماں" محض ایک رشتہ ہی نہیں ایک مکمل احساس ہے۔
    ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے
    اور ہماری آنے والی نسلوں کو ہمارے لیے قابل فخر بنائے۔
    نماز کی دعا آپ کے لیے ہم سب کے لیے۔۔۔
    رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلۡ دُعَآءِ رَبَّنَا اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیَّ وَ
    لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَوۡمَ یَقُوۡمُ الۡحِسَابُ
    آمین یا رب العالمین
    اے رب میرے کر مجھ کو کہ قائم رکھوں نماز اور میری اولاد
    میں سے بھی اے رب میرے اور قبول کر میری دعا ۔
    اے ہمارے رب بخش مجھ کو اور میرے ماں باپ کو
    اور سب ایمان والوں کو جس دن قائم ہو حساب۔
    آمین۔
     
  2. IT.Expert

    IT.Expert Well Wishir

    ایک نظم ماں کے نام۔

    کسی تارے، کسی مہتاب میں ڈھل جاتا ھے
    یا مرے دیدہٴ پُر آب میں ڈھل جاتا ھے

    دیکھتے دیکھتے ان آنکھوں سے چہرہ کوئی
    جانے کس حلقہٴ گرداب میں ڈھل جاتا ھے

    ساتھ رھتا ھے کوئی موج نفس کی صورت
    اور پھر لمہٴ نایاب میں ڈھل جاتا ھے

    ماں بھی اک روز ھمیں چھوڑ کے چل دیتی ھے
    یہ نگینہ بھی کسی آب میں ڈھل جاتا ھے ​
     
  3. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    آئی ٹی ایکسپرٹ بھائی بہت شکریہ آپ کا آپ نے یہ تھریڈ بنایا نوید بھائی کے غم میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں اور ان کی والدہ محترمہ ہماری بھی والدہ محترمہ کے جیسی ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کریں اور ان کے درجات بلند کریں
    آمین
     
  4. Akram Naaz

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member

    آمین
    اللہ پاک سب کی ماؤں کو سلامت رکھے
    نوید بھائی کی ماں کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین
     
  5. DilawerRizvi

    DilawerRizvi Moderator

    Allah Aunty ko Jannat Al Firdos mein jagah dein Ameen.Naveed Bhai ko aur Naveed Bhai ki Family Ko Sabar Dy.
     
  6. Ghayyas

    Ghayyas Regular Member

    اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے
    بات ایک ایسی ہستی کی ہو رہی جس کے بارے میں جتنا کہا جائے الفاظ ختم ہو جائیں مگر اس ہستی کے ہمیں دیئے ہوئے ایک پل کا بھی حق ادا نہ ہو۔ دعائے مغفرت کے علاوہ کیا کہوں کچھ سمجھ میں نہیں آرہا۔ دعا ہے کہ جن کے سر پر ماں باپ کا سایہ موجود ہے انہیں اُن کی خدمت گزاری کی توفیق نصیب ہو اور جو اس نعمت سے محروم ہو چُکے ہیں انہیں اللہ رب العزت صبر جمیل عطا کرے۔آمین​
     
  7. Smart Azhar

    Smart Azhar Cruise Member

    آمین
    الللہ پاک نوید بھائ کی والدہ محترمہ کو
    جنت الفردوث میں عالی مقام عطا فرماۓ
    اور ہم سب کو الللہ پاک اپنے والدین کی خدمت و عزت کرنے
    کی توفیق عطا فرماۓ آمین
    جزاک الللہ
     
Thread Status:
Not open for further replies.

Share This Page