1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

change your facebook profile to page

Discussion in 'Tips and Tricks' started by Done mangal, Sep 23, 2015.

  1. Done mangal

    Done mangal Well Wishir


    فیس بک پر دوستوں کی بڑھتی تعداد یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کاش ہم پروفائل کی بجائے اپنا پیج بنا لیتے تو سب لوگ باآسانی اسے لائیک کر کے اپ ڈیٹ رہتے۔ اکثر لوگوں نے فیس بک کے ابتدائی دنوں ایسی پروفائلز بنائیں جو کہ پیج ہونے چاہیے تھے اور ایسی پروفائلز ابھی بھی موجود ہیں۔ اگرچہ ایک نیا پیج بنا لینا کوئی مشکل نہیں لیکن اس طرح جو پہلے سے دوست یا فالوورز ہوں گے انھیں پیج دوبارہ لائیک کرناہو گا۔ مزیدار بات یہ ہے کہ فیس بک پر پروفائل سے پیج پر منتقل ہونے کا ٹول دستیاب ہے۔ جو کہ دوستوں اور فالوورز کو ضائع کیے بناپروفائل کو پیج بنا دیتا ہے۔ پروفائل کے مقابلے میں پیج کے کئی فوائد ہیں۔ ایک تو یہ کہ جو چاہے وہ آپ کا پیجلائیک کر کے اپ ڈیٹس حاصل کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ دوسرے دوستوں کو پیج ایڈمن بنا کر پیج کو اپ ڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔ یعنی آپ کو اپنی پرفائل کا لاگ ان پاس ورڈ کسی کو دینے کی ضرورت نہیں رہتی۔ آئیے آپ کو مرحلہ وار بتاتے ہیں کہ کیسے کسی پروفائل کو پیج پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ کار انتہائی آسان ہے اورصرف چند منٹس میں آپ کی پروفائل کا سارا ڈیٹا پیج میں منتقل کر دیتا ہے۔ : مائیگریشن لنک۔ اپنا فیس بک اکاؤنٹ لاگ اِن کر لیں جسے آپ پیج بنانا چاہتے ہوں۔۔ سب سے پہلے تو اکاؤنٹ سیٹنگز میں جا کر اپنا تمام ڈیٹا بیک اپ کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ یہ اس لیے ہے کہ اگر اس منتقلی کے دوران آپ کا کچھ ڈیٹا ضائع ہو جائے تو اسے آپ ری اسٹور کر سکیں۔۔ اب وقت ہے پروفائل کو پیج میں منتقل کرنے کا۔ ایک دفعہ پھر یقین دہانی کر لیں کہ آپ اسی پروفائل پر ہیں جسے پیج بنانا مقصود ہے۔ اس کے بعد فیس بک کا مائیگریشن لنک کھو ل لیں: مائیگریشن لنک۔ اس مرحلے پر فیس بک کی ہدایات پر عمل کرتے جائیں، آپ کی پروفائل کو پیج پر منتقل کر دیا جائے گا۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد آپ کی پروفائل کی جگہ پیج موجود ہو گا اور آپ ایک فیس بک پیج کے تمام فیچرز استعمال کر پائیں گے۔
     
  2. Ghayyas

    Ghayyas Regular Member

    محترم آپ نے تھریڈ اچھا بنایا ہے مگر شاید آپ لنک دینا بھول گئے
    برائے مہربانی وہ بھی ایڈ کر دیں تا کہ تھریڈ سے مستفید ہو سکیں
     

Share This Page