1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Take good Care of Your Laptop Battery Health

Discussion in 'Tips and Tricks' started by Done mangal, Sep 23, 2015.

  1. Done mangal

    Done mangal Well Wishir

    پیارے دوستو آج میں آپ کو لیپ ٹاپ کی بیٹری کے متعلق کچھ ٹپس دوں گا کہ آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو کیسے صحت مند رکھ سکتےہیں اور اس کی لائف کیسے بڑھا سکتے ہیں دوستو لیپ ٹاپ یوزر کو سب سے بڑی ٹینشن بیٹری کی ہی ہوتی ہے کچھ کو تو پتا ہی نہیں ہوتا کہ بیٹری یوز کیسے کی جاتی ہے اور وہ اپنی فنکاریاں کرتے رہتے ہیں نتیجہ یا تو بیٹری خریدنی پڑجاتی ہے یا اسی کو رئیپیر کروا لیتے ہیں
    پہلی ٹپ
    دوستو پہلی ٹپ یہ ہے کہ جب بھی آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو چارج کریں اس کو مکمل چارج کریں اکثر دوستوں کو جلدی ہوتی ہے توبیٹری تھوڑی سی چارج ہوتی ہے تو وہ اسے یوز کرنا شروع کردیتے ہیں یہ بیٹری کی صحت کے لیے بہت نقصان دہہے اس لیے بیٹری کو فل چارج کیا کریں پھر اسے یوز کیا کریں تو بیٹری آپ کی بہت عمر نکالے گی ۔
    دوسری ٹپ بیٹری کو چارجنگ پر لگا کر بھی لیپ ٹاپ یوز کرنے سے بیٹری کی عمر کم ہو جاتی ہے اور بعض اوقات اس میں کوئی نہ کوئی نقص پیدا ہو جاتا ہےاس لیے ایسا تب ہی کریں جب بہت ایمرجنسی کوئی کام کرنا ہو اور بیٹری چارج کرنے وقت نہ ہو
    تیسری ٹپ جب بیٹری مکمل چارج ہو جائے تو اس کو اس وقت تک دوبارہ چارج نہ کریں جب تک کہ بیٹری مکمل طور پر خالی نہ ہو جائے یعنی آپ بیٹری لیپ ٹاپ سے لگائیں اور چارجنگ نہ ہونے کی وجہ سے لیپ ٹاپ آن نہ ہو تو اس کا مطلب ہے بیٹری مکمل طور پر خالی ہو چکی ہے پھر اس کو دوبارہ سےفل چار ج کریں اور یوز کریں تو بیٹری کی لائف بڑ ھ جاتی ہے
    چوتھی ٹپ اگر آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو آپٹمائز کرتے رہیں تو بیٹری کی لائف بڑھ جاتی ہےاس کا طریقہ یہ ہےcmdاوپن کریں اور اس میں یہ کوڈ اینٹر کریںpowercfg -energyاس کو اینٹر کرنے کے بعد ایک رپورٹ بن جائے گی جس میں آپ اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کی ہیلتھ کے بارے میں جان سکتے ہیںدوستو یہ تھی کچھ ٹپس جس کے استعمال سے آپ اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کوبہت اچھی حالت میں رکھ سکتے ہیں مجھے امید ہے کہ لیپ ٹاپ یوزر کو اس تھریڈ سے بہت فائدہ ہوگا
     
  2. Ghayyas

    Ghayyas Regular Member

    بہت عمدہ ٹپس کا اشتراک کیا ہے جناب
     

Share This Page