1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

بینک دولت پاکستان

Discussion in 'General Knowledge' started by Done mangal, Oct 3, 2015.

  1. Done mangal

    Done mangal Well Wishir

    بینک دولت پاکستان ایک سوروپیہ، حاملِ ہذا کو مطالبہ پر ادا کرے گا۔ حکومت پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوا"۔اس عبارت کے نیچے گورنر سٹیٹ بینک کے دستخت ثبتہوتے ہیں۔ یہ ایک رسید ہے، ایک وعدہ ہے، ایک حلف نامہ ہے کہ اس کے بدلے میں جب اور جس وقت رسید کا حامل سونا، چاندی، اجناس یا جو چیز طلب کرے حکومت پاکستان اس کو ادا کرے گی۔فراڈ کا عالم یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کے 313 ارب روپے کے سونے کے ذخائر موجود ہیں اور اگر اس میں4.6 ارب روپے کے سونے کے وہ ذخائر بھی شامل کر لیے جائیں جو انگلستان میں بینک آف انڈیا کے پاس پڑے ہیں جو 1947سے آج تک واپس ہی نہیں کیے گئے تو یہ کل 318 ارب روپے کا سونا بنتا ہے۔ اس محدود سونے پر حکومت پاکستان نے جو رسیدیں یعنی کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں اور جنپرلکھا ہے کہ "مطالبے پر ادا کرے گا" وہ ایک ہزار سات سو ارب کی مالیت کی ہیں۔ یہ تو سٹیٹ بینک کے نوٹوں کی کہانی ہے،اس کے بعد سود خور بنکوں کا مرحلہ آتا ہے۔ بنکوں کو ایک خاص شرح"ریزرو" نوٹ رکھ کر مصنوعی دولت تخلیق کرنے کا اختیار ہے۔ جس کی بدولت اس وقت اس سرمائے کی کل مقدار نوہزار آٹھ سو اٹھائیس ارب روپے ہے۔اگر اس وقت اس ملک کے تمام کھاتے دار اپنے چیک لے کر بنکوں کے دروازوں پر کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ ہماری رقم واپس کروتو چند منٹوں میں یہ پورا نظام زمیں بوس ہو جائے گا۔کوئی اس جھوٹ اور فراڈ کے خلاف ایسی تحریک نہیں چلاتا، کوئی سیاسی پارٹی یہنہیں کہتی کہ حکومت جو جھوٹ بول کر نوٹ چھاپ رہی ہے، اس رسید کو لینے سے انکار کر دو اور اس کے بدلے میں کوئی جنس طلب کرو جس کا انہوں نے وعدہ کیا ہے۔ اس لیے کہ اس پورے سودی نظام کو تحفظ دینے کے لیے جمہوریت، پارلیمنٹ اور اس طرح کے ادارے قائم کیے گئے جن کا کام ہی اس جھوٹ اور فراڈ کی معیشت کو سہارا دینا ہوتا ہے۔ یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا کے ہر ملک میں ہے۔ پوری دنیا کے اربوں انسانوں کو اسی دھوکے، فراڈ اور جھوٹی رسیدوں کے ذریعے پاگل بنایاگیا ہے۔ کس قدر بودا کمزور اور بے بنیاد ہے یہ پورا سودی نظام جسے صرف ایک گھنٹے کے اندر زمین بوس کیا جا سکتا ہے۔اسی سودی نظام کو الله رب العزت نے اپنے اور اپنے رسول محمّد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھلی جنگ قرار دیااور خلافت میں پوری انسانیت کے لیے فلاح
     
  2. Ghayyas

    Ghayyas Regular Member

    [font="al_qalam tehreeri"]معلومات میں اضافہ کرنے کا شکریہ
    مزید ایسے ہی معلوماتی تھریڈز کا انتظار رہے گا
    [/font]
     
  3. *Shan Jee*

    *Shan Jee* Designer

    بہت ہی معلوماتی تھریڈ تھا،۔
    پڑھ کر واقعی حیرت ہوئی۔
    بہت شکریہ​
     
  4. Akram Naaz

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member

    Nice sharing
    bahut malomati thread banaya hai.
     
  5. Done mangal

    Done mangal Well Wishir

    thanks for all
     
  6. Mehtab Ali

    Mehtab Ali Super Moderators

    اچھی شیئرنگ
     
  7. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    بہت اچھی معلومات دی ہیں
    شئیرکرنے کے لئے شکریہ​
     

Share This Page