1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Pakistan Squad For ICC Champions Trophy 2013

Discussion in 'Sports' started by Zulfiqar Ali, May 1, 2013.

  1. پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، مصباح کپتان، آفریدی باہر

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!



    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، مصباح الحق قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، آل راوٴنڈ شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، پی سی بی نے ٹرینٹ ووڈ ہل کو ٹورنامنٹ میں ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق قومی ٹیم کے قائد ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، ناصر جمشید، عمران فرحت، شعیب ملک، اسد شفیق، سعید اجمل، اسد علی، وہاب ریاض ، عمر امین، عبدالرحمان، احسان عادل، جنید خان، محمد عرفان اور کامران اکمل شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ کسی کا کیریئر ختم نہیں ہوا، شاہد آفریدی نے بہت پرفارم کیا، ٹیم ہمیشہ کپتان اورکوچ کی مشاورت سے ہی طے کی جاتی ہے، سینئر کھلاڑیوں کی ہمیشہ ٹیم میں اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں، ٹیم میں مستند آل راوٴنڈر نہیں، یہ ایک متوازن ٹیم ہے، ہماری ٹیم اچھی ہے لیکن گروپ بہت مشکل ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹرینٹ ووڈ ہل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ٹرینٹ ووڈ ہل کو 3 ہفتے کیلئے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
     
  2. Ali

    Ali supper Hero

    ﺑﮩﺖ ﭘﯿﺎﺭﯼ ﺷﺌﯿﺮﻧﮓ ﮐﯽ ﮨﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺍﭼﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﺷﺌﯿﺮﻧﮓ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﺭﮨﮯﮔﺎ شکریه
    [​IMG]
     
  3. Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    ﺑﮩﺖ ﭘﯿﺎﺭﯼ ﺷﺌﯿﺮﻧﮓ ﮐﯽ ﮨﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺍﭼﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﺷﺌﯿﺮﻧﮓ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﺭﮨﮯﮔﺎ شکریه
    [​IMG]
    Click to expand...
    Pasand Karne Ka Buhat Shukriya Ali bahi......
    :Thanks:
     

Share This Page