1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

زندگی

Discussion in 'Poetry' started by *Shan Jee*, Oct 27, 2015.

Share This Page

  1. *Shan Jee*
    Offline

    *Shan Jee* Designer
    • 38/49

    زندگی


    ملکۂ شہرِ زندگی تیرا ​
    شُکر کسِ طور سے ادا کیجے​
    دولتِ دل کا کچھ شمار نہیں ​
    تنگ دستی کا کیا گلہ کیجے​
    جو ترے حُسن کے فقیر ہوئے​
    ان کو تشویشِ روزگار کہاں؟​
    درد بیچیں گے گیت گائیں گے​
    اِس سے خوش وقت کاروبارکہاں؟​
    جام چھلکا توجم گئی محفل ​
    مِنّت لُطفِ غم گسار کسے؟​
    اشک ٹپکا تو کِھل گیا گلشن ​
    رنجِ کم ظرفیِ بہار کسے؟​
    خوش نشیں ہیں کہ چشم و دل کی مراد ​
    دَیر میں ہے نہ خانقاہ میں ہے​
    ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں ​
    ہر صنم اپنی بارگاہ میں ہے​
    کون ایسا غنی ہے جس سے کوئی​
    نقدِ شمس و قمر کی بات کرے​
    جس کو شوقِ نبرد ہو ہم سے ​
    جائے تسخیرِ کائنات کرے
     
  2. PakArt
    Offline

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan
    • 83/98

    :salam1:‎
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    ‎ماشا اللہ بہت عمدہ اشتراک کیا ہے۔ ‏آپکی اور عمدہ تھریڈ کا انتطار رہے گا۔شکریہ‎
     

Share This Page