1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

یک بیک شورشِ فغاں کی طرح​

Discussion in 'Poetry' started by *Shan Jee*, Oct 27, 2015.

  1. *Shan Jee*

    *Shan Jee* Designer

    یک بیک شورشِ فغاں کی طرح​
    فصلِ گُل آئی امتحاں کی طرح​
    صحنِ گلشن میں بہرِ مشتاقاں​
    ہر روش کِھنچ گئی کماں کی طرح​
    پھر لہو سے ہر ایک کاسۂ داغ​
    پُر ہُوا جامِ ارغواں کی طرح​
    یاد آیا جنُونِ گُم گشتہ​
    بے طلب قرضِ دوستاں کی طرح​
    جانے کس پر ہو مہرباں قاتِل​
    بے سبب مرگِ ناگہاں کی طرح​
    ہر صدا پر لگے ہیں کان یہاں​
    دل سنبھالے رہو زباں کی طرح
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    :salam1:‎
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    ‎ماشا اللہ بہت عمدہ اشتراک کیا ہے۔ ‏آپکی اور عمدہ تھریڈ کا انتطار رہے گا۔شکریہ‎
     

Share This Page