1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

خوشا ضمانتِ غم

Discussion in 'Poetry' started by *Shan Jee*, Oct 27, 2015.

  1. *Shan Jee*

    *Shan Jee* Designer

    خوشا ضمانتِ غم


    دیارِ یار تری جوششِ جنوں پہ سلام​
    مرے وطن ترے دامانِ تار تار کی خیر​
    رہِ یقین افشانِ خاک و خوں پہ سلام​
    مرے چمن ترے زخموں کے لالہ زار کی خیر
    ہر ایک خانۂ ویراں کی تیرگی پہ سلام
    ہر ایک خاک بسر، خانماں خراب کی خیر

    ہر ایک کشتۂ ناحق کی خامشی پہ سلام​
    ہر ایک دیدۂ پُرنم کی آب و تاب کی خیر​
    رواں رہے یہ روایت ، خوشا ضمانتِ غم​
    نشاطِ ختمِ غمِ کائنات سے پہلے​
    ہر اک کے ساتھ رہے دولتِ امانتِ غم​
    کوئی نجات نہ پائے نَجات سے پہلے​
    سکوں ملے نہ کبھی تیرے پافگاروں کو​
    جمالِ خونِ سرِ خار کو نظر نہ لگے​
    اماں ملے نہ کہیں تیرے جاں نثاروں​
    جلالِ فرقِ سرِ دار کو نظر نہ لگے
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    :salam1:‎
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    ‎ماشا اللہ بہت عمدہ اشتراک کیا ہے۔ ‏آپکی اور عمدہ تھریڈ کا انتطار رہے گا۔شکریہ‎
     

Share This Page