1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

رنگ ہے دل کا مرے

Discussion in 'Poetry' started by *Shan Jee*, Oct 27, 2015.

  1. *Shan Jee*

    *Shan Jee* Designer

    رنگ ہے دل کا مرے


    تم نہ آئے تھے تو ہر چیز وہی تھی کہ جو ہے​
    آسماں حدِّ نظر ، راہگزر راہگزر، شیشہ مَے شیشہ مے​
    اور اب شیشہ مَے ،راہگزر، رنگِ فلک​
    رنگ ہے دل کا مرے ،’’خون جگر ہونے تک‘‘​
    چمپئی رنگ کبھی راحتِ دیدار کا رنگ​
    سرمئی رنگ کہ ہے ساعتِ بیزار کا رنگ​
    زرد پتّوں کا ،خس وخار کا رنگ​
    سُرخ پُھولوں کا دہکتے ہوئے گلزار کا رنگ​
    زہر کا رنگ ، لہو رنگ ، شبِ تار کا رنگ​
    آسماں ، راہگزر،شیشہ مَے،​
    کوئی بھیگا ہُوا دامن ،کوئی دُکھتی ہوئی رگ​
    کوئی ہر لخطہ بدلتا ہُوا آئینہ ہے​
    اب جو آئے ہو تو ٹھہرو کہ کوئی رنگ ،کوئی رُت ،کوئی شے​
    ایک جگہ پر ٹھہرے،​
    پھر سے اک بار ہر اک چیز وہی ہو کہ جو ہے​
    آسماں حدِّ نظر ، راہگزر راہگزر، شیشہ مَے شیشہ مے
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    :salam1:‎
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    ‎واہ جی واہ کتنی
    عمدہ شاعری کااشتراک کیا ہے۔ ‏آپکی اور عمدہ تھریڈ کا انتطار رہے گا۔شکریہ‎
     
  3. Rania

    Rania VIP Member

    بہت اچھی اور لاجواب شیئرنگ
     
  4. Assad Ali

    Assad Ali Regular Member

    Hamaray share karanay ka shukrya
     

Share This Page