1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Opinion

Discussion in 'Baat Cheet' started by DilawerRizvi, Nov 6, 2015.

  1. DilawerRizvi

    DilawerRizvi Moderator

    کیا خصوصی افراد کو نارمل افراد کے ساتھ نارمل سکول میں تعلیم دینی چاہیے۔
    ۱۔اگر ہاں تو کیوں دینی چاہیے
    ۲۔اگر نہیں تو کیوں نہیں دینی چاہیے
    آپ کا سوال پڑھ کر جو بھی جواب ہو براۓ
    مہربانی وضاحت کے ساتھ دیں​
    [MENTION=1792]Baab-Ul-Islam[/MENTION], [MENTION=1]OxAli[/MENTION],[MENTION]Ameer[/MENTION]
     
  2. sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    آپ کا سوال بہت ہی عمدہ ہے
    خصوصی افراد کو نارمل افراد کے ساتھ نارمل طور پر تعلیم دینا ممکن نہیں ہے
    اس لیے کہ نارمل فرد کو ٹیچر نارمل طریقے سے پڑھاتا ہے جبکہ خصوصی افراد کو خصوصی طریقے سے پڑھایا جاتا ہے اور ایک ٹیچر ایک ہی وقت میں نارمل فرد اور خصوصی فرد پر مکمل توجہ دینے سے قاصر ہوتا ہے
    خصوصی افراد اور نارم افراد کے لیے ایک ہی سکول میں الگ الگ شعبے قائم کر کے پڑھایا جا سکتا ہے پر اس طرح خصوصی افراد نارمل افراد کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ جب وہ دیکھتے ہیں کہ ایک نارمل فرد کس طرح سے اپنی ایکٹیویٹی ظاہر کر رہا ہے اور وہ اس طرح سے نہیں کرپاتے تو سب سے پہلے وہ احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں اس کے بعد نارمل فرد صرف نارمل فرد میں ہی دلچسبی لیتا ہے وہ ایک نارمل بچے کو چھوڑ کر ایک خصوصی بچے کے ساتھ وقت گزارنا قطعی پسند نہیں کرسکتا
    اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جن کی بناء پر نارمل افراد اور خصوصی افراد کو ایک ساتھ تعلیم دینا ممکن نہیں ہے
    اگر کوئی اس کو مینیج کر سکتا ہے تو یہ بہت خوشی کی بات ہے پر عام طور پر ایسا ہوتا نہیں ہے
     
  3. International Player

    International Player Regular Member


    دلاور بھائی جہاں تک میرا خیال ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے اس میں بہت سی قباحتیں ہیں
    جیسے کہ ایک نارمل فرد جس طریقے سے کھیل سکتا ہے اس طریقے سے خصوصی افراد کے لیے کھیلنا مشکل ہے پڑھنا مشکل ہے پھر ٹیچرز کے لیے دونوں کو ایک ساتھ تعلیم دینا مشکل ہے
    میری تو یہی رائے ہے
     

Share This Page