1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنادینے وا

Discussion in 'Best Recipes Urdu & English' started by M.usama.g, Dec 5, 2015.

  1. M.usama.g

    M.usama.g Regular Member

    آج یہ نسخہ میں آپ کے فورم کی معرفت مخلوق خدا کی نذر کرتا ہوں تاکہ طالب علم اور ہر شخص اس سے فائدہ اٹھا سکے اور میرے لیے صدقہ جاریہ ہو۔ نسخہ درج ذیل ہے۔

    ھوالشافی:
    نمبر 1۔ دیسی مرغی کے انڈے (یاد رہے کہ عموماً دکانوں سے لیے ہوئے دیسی مرغی کے انڈےدیسی نہیں ہوتے‘اپنی نگرانی میں دیہاتی مرغی کے دیسی انڈے لیے جائیں) 24 عدد‘
    2۔ کالےچنے بھنےہوئے 250 گرام‘
    3۔الائچی چھوٹی سبز 10 گرام‘
    4۔ میٹھے باداموں کی گریاں 250 گرام‘
    5۔ پستہ 100 گرام‘
    6۔ چاروں مغز 100 گرام‘
    7۔ چینی ایک کلو اگر دیسی شکر ہوجائے تو اس سے بہتر ہے۔
    گوند پھَلائی 250 گرام(پنساری کو یہی چیز بتائیں تو وہ یہی گوند دے دے گا) ‘- 8
    دودھ کا کھویا 500 گرام‘-9
    دیسی گھی ایک کلو۔-10

    بنانے کاطریقہ: نمبر دو تا نمبر سات اشیاء کو خوب باریک پیس لیں اب ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں جب انڈے اچھی طرح پھٹ جائیں تو نمبر دو تا نمبر سات کا سفوف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ گوند پھَلائی کو علیحدہ پیس لیں۔ اب کسی بڑے برتن میں گھی کو آگ پر رکھیں۔ گھی جب سرخ ہو تو گوند پھَلائی کو ڈال دیں جب گوند پھَلائی کا رنگ سرخ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہوجائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہوکر علیحدہ نظر آنے لگے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھوئے کی سفیدی ختم ہوجائے اور اس کےا ندر کی نمی گھی میں جذب ہوکر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کرلے۔تب اتار لیں‘ حلوہ تیار ہے۔ ٹھنڈا کرکے صرف اور صرف شیشے کے مرتبانوں میں چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ڈال کر محفوظ رکھیں صرف ناشتے کے وقت ایک چمچ رائس اسپون (یعنی چاول والا) گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھالیں‘ انشاء اللہ بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آجائیں گی جو پڑھا وہ بھی نہیں بھولے گا اور دماغ کو کمپیوٹر کردے گا

    نوٹ: یہ کمپیوٹر حلوہ اگرسردیوں میں کھائیں تو اس کا اثر عمر بھر رہے گا اس کو تالے میں رکھیں جس نے کھایا وہ چٹ کرجائے گا۔ :d


    یہ نسخہ واقعی ایک فولاد ہے ٹانک ہے اور بے بہا تحفہ ہے آپ ضرور استعمال کیجئے۔ مرحوم کو بھی دعائیں دیں اور مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
    نوٹ: موسم سرما میں ہی استعمال کریں۔ موسم گرما میں نہ استعمال کریں۔
    [/COLOR]
     
  2. Akram Naaz

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member

    وعلیکم السلام
    بہت پیارا تھریڈ تشکیل دیا ھے
    شیئر کرنے کا بہت شکریہ
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    وعلیکم السلام
    ارے واہ کیا بات ہے اسامہ بھائی
    بہت ہی اچھا نخسہ ہے
    ضرور آزمائوں گا
    شئیر کرنے کے لئے شکریہ​
     
  4. Mehtab Ali

    Mehtab Ali Super Moderators

    بہت ہی پیاری شیئرنگ
     
  5. M.usama.g

    M.usama.g Regular Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    وعلیکم السلام
    ارے واہ کیا بات ہے عثمان بھائی
    بہت ہی اچھا نخسہ ہے
    ضرور آزمائوں گا
    شئیر کرنے کے لئے شکریہ​
    Click to expand...
    reply ka bohot shukriya .. Mera name usama ha usman nahi :)
     
  • sahil_jaan

    sahil_jaan Guest

    بہت عمدہ اور لاجواب نسخہ شئیر کیا ہے آپ نے اسامہ بھائی
     
  • PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    :salam1:‎
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    ‎ماشا اللہ بہت عمدہ اشتراک کیا ہے۔ ‏آپکی اور عمدہ تھریڈ کا انتطار رہے گا۔شکریہ‎
     
  • UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!



    reply ka bohot shukriya .. Mera name usama ha usman nahi :)
    Click to expand...
    جی سوری بھائی میں آپکا نام بھول گیا تھا​
     
  • Share This Page