1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

نصحیت


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by Adeel Ch, Feb 1, 2016.

General Topics Of Islam"/>Feb 1, 2016"/>

Share This Page

  1. Adeel Ch
    Offline

    Adeel Ch New Member
    • 3/8

    ایک مرتبہ ایک نہایت ہی حسین و جمیل اور پاک باز عورت حضرت بایزید رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اُن سے شکایت کی.. "میرا خاوند دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اس لیے آپ مجھے ایسا تعویذ دیں یا اس طرح دُعا مانگیں کہ وہ اپنے اس ارادے سے باز آجائے.."
    حضرت نے فرمایا.. "بہن ! جب اللہ تعالی نے مرد کو استطاعت ہونے پر چار تک بیویاں کرنے کی اجازت دی ہے تو پھر میں کون ہوتا ہوں جو قانون خُداوندی میں در آؤں اور حکم خُداوندی کی خلاف ورزی کا ذریعہ بنوں.."
    اس پر وہ خاتون بہت دل برداشتہ ہوئی اور حضرت کی بارگاہ میں عرض کیا.. "حضرت ! میں پردہ میں ہوں اور شریعت اجازت نہیں دیتی کہ میں آپ پر اپنا چہرہ ظاہر کروں.. اگر شریعت اجازت دیتی اور میں آپ پر اپنا حسن و جمال ظاہر کرسکتی تو پھر آپ فیصلہ فرماتے کہ آیا میرے خاوند کو سوکن لانے کا حق حاصل ہے یا نہیں.."
    یہ جواب سُننا تھا کہ حضرت تڑپ اُٹھے اور بےھوش ہو گئے.. ہوش آنے پر فرمایا..
    "دیکھو ! یہ ایک خاتون جس کا حسن و جمال قطعی فانی اور محض عطیہ خداوندی ہے ' اپنے حسن و جمال پر اس قدر نازاں ہے کہ اس پر سوکن لانا پسند نہیں کرتی اور اپنی توہین سمجھتی ھے تو وہ رب ذوالجلال اور خالق کائنات جو حسن و جمال کا خالق اور ساری کائنات کا خالق ہے ' کیونکر گوارہ کرسکتا ہے کہ مخلوق کسی کو اس کا شریک ٹھہرائے..!!"
    تو کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ؟؟؟ (القرآن)​
     
  2. sahil_jaan
    Online

    sahil_jaan Guest

    بہت ہی پیاری شئیرنگ کی ہے جزاک اللہ
     

Share This Page