1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دے تبسم کی خیرات ماحول کو

Discussion in 'Hamd-o-Naat' started by PRINCE SHAAN, Jun 12, 2016.

  1. [​IMG]

    دے تبسم کی خیرات ماحول کو

    دے تبسم کی خیرات ماحول کو ہم کو درکار ہے روشنی یا نبی
    ایک شیریں جھلک ایک نوری ڈھلک تلخ وتاریک ہے زندگی یا نبی

    اے نوید مسیحا تیری قوم کا حال موسیٰ کی بھیڑوں سے ابتر ہوا
    اسکے کمزور اور بے ہنر ہاتھ سے چھین لی چرخ نے برتری یانبی

    کام ہم نے رکھا صرف اذکارسے تیری تعلیم اپنائی اغیار نے
    حشر میں منہ دکھائیں گے کیسے تجھے ہم سے ناکردہ کار امتی یانبی

    روح ویران ہے آنکھ حیران ہے ایک بحران تھا ایک بحران ہے
    گلشنوں شہروں قریوں پہ ہے پرفشاں ایک گھمبیر افسردگی یانبی

    سچ میرے دور میں*جرم ہے عیب ہےجھوٹ فن عظیم آج لاریب ہے
    ایک اعزاز ہے جہل و بے رہ روی ایک آزار ہے آگہی یانبی

    رازداں اس جہاں میں بناؤں کسے روح کے زخم جاکر دکھاؤں*کسے
    ٍغیر کے سامنے کیوں*تماشا بنوں کیوں*کرؤں دوستوں*کو دُ کھی یانبی

    زیست کے تپتے صحرا پہ شاہ عرب تیرے اکرام کا ابر برسے گا کب
    کب ہر ی ہوگی شاخ تمنا میری کب مٹے گی میری تشنگی یانبی

    یانبی اب تو آشوب حالات نے تیری یادوں کے چہرے بھی دھندلادیئے
    دیکھ لے تیرے تائبؔ کی نغمہ گری بنتی جاتی ہے نوحہ گری یانبی

    کلام حفیظ تائب

     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    [FONT=&quot]:salam1:

    [FONT=&quot][​IMG]

    [FONT=&quot][​IMG][/FONT]
    [FONT=&quot][​IMG][/FONT]
    [FONT=&quot][​IMG][/FONT]
    [FONT=&quot]ماشا اللہ بہت عمدہ اشتراک کیا ہے۔ آپکی اور عمدہ تھریڈ کا انتطار رہے گا۔شکریہ[/FONT]​
    [/FONT]
    [/FONT]
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    جزاک اللہ خیرا
     

Share This Page