1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

لارڈز ٹیسٹ پاکستان نے جیت لیا

Discussion in 'Sports' started by Ahsaaan, Jul 18, 2016.

Share This Page

  1. Ahsaaan
    Offline

    Ahsaaan Senior Member
    • 48/49


    20 سال بعد لارڈز میں پاکستان کی شاندار جیت


    یاسر شاہ نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین لارڈز کےمیدان پرکھیلےگئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے 75 رنز سے کامیابی حاصل کر کے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کے 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
    لارڈز ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے اس طرح اس میچ میں ان کی وکٹوں کی تعداد دس ہوگئی۔انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی کپتان کک تھے جو آٹھ رنز بنا کر راحت علی کے گیند پر سرفراز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا دیگر بیٹمسمینوں میں ہیلز16، جو روٹ نو، ونس 42، بیلنس 43 ، معین علی دو اور کرس براڈ ایک اور بال تین رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔بیلنس نے بھی پراعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا تاہم وہ 43 کے انفرادی سکور پر یاسر شاہ کی پہلی وکٹ بنے۔بیرسٹو نے پاکستانی بولنگ کا جم کا مقابلہ کیا تاہم وہ 48 کے انفرادی سکور پر یاسر شاہ کا تیسرا شکار بن گئے۔پاکستان کی طرف سے راحت علی نے تین جبکہ محمد عامر نے دو اور وہاب ریاض ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے اور اس طرح اس کی مجموعی برتری281 رنز ہو چکی ہے تاہم چوتھے روز صرف ایک رنز کے اضافے کے ساتھ پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔یاسر شاہ 30 اور محمد عامر ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو کرس براڈ نے آؤٹ کیا۔ اس میچ میں کرس ووکس نے گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔ جونی بیئرسٹو نے پاکستانی بولرز کا جم کر سامنا کیا پاکستان کے آؤٹ ہونے والوں کھلاڑیوں میں سرفراز احمد 45، اسد شفیق 49، یونس خان 29، مصباح الحق 0، اظہر علی 23، محمد حفیظ 0 اور شان مسعود 24 شامل ہیں۔ مصباح الحق آف سپنر معین علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔وہاب ریاض بغیر کوئی رنز بنائے کرس ووکس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔دوسری اننگز میں ووکس نے چھ، براڈ نے تین اور بال نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں بیلنس نے 43 رنز کی اننگز کھیلی اس سے پہلے پاکستان کی پہلی اننگز میں 339 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اس طرح پاکستان کو 67 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض اور سپنر یاسر شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ انگلینڈ کے ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب بولر رہے۔ یاسر شاہ نے 29 اووروں میں صرف 70 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاسر شاہ پہلے لیگ سپنر ہیں جنھوں نےگذشتہ 20 برسوں میں لارڈز کے میدان میں پہلی بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پچھلی بار پاکستانی لیگ سپنر مشتاق احمد نے لارڈز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

     
  2. PakArt
    Offline

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan
    • 83/98

Share This Page