1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

نماز عید الضحٰی کے بعد کھانا سنت

Discussion in 'Eid-ul-Azha & Hajj' started by Shahid Raza Khan, Sep 1, 2016.

  1. *نماز عید الاضحٰی کے بعد کھانا سنت*

    روایت ہے حضرت بریدہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے فرماتے ہیں کہ:
    *"نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن نہ جاتے تھے حتی کہ کچھ کھالیتے اور "بقرعید" کے دن نہ کھاتے حتی کہ نماز پڑھ لیتے. "*
    (ترمذی،ابن ماجہ،دارمی)
    *شرح*
    معلوم ہوا کہ عید کے دن کھاکر جانا اور، *بقرعید* کے دن آکرکھانا سنت ہے۔بہتر یہ ہے کہ پہلے قربانی ہی کا گوشت کھائے۔ مرقات اور فتح القدیر میں ہے بہتر یہ ہے کہ عید کے دن کوئی میٹھی چیز کھا کر جائے،لہذا سویاں،شیرخرمہ وغیرہ کھالینے سے بھی یہ سنت ادا ہوجائے گی۔بعض علماءفرماتے ہیں بہتریہ ہے کہ *بقرعید* کے دن عورتیں،بچے بھی نماز سے پہلے کچھ نہ کھائیں۔
    (مراۃ المناجیح شرح مشکوہ المصابیح (برنامج)، حدیث نمبر666، ج2، ص651)
    *::ترسیل حدیث::*
    *نوری مشن، مالیگاؤں*
    *تحریک تبلیغ الاسلام انٹرنیشنل، مالیگاؤں، انڈیا*
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    بہت عمدہ اشتراک کیا ہے۔شکریہ​
     

Share This Page