1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

کہانی آپ اُلجھی ہے، کہ اُلجھائی گئی ہے

Discussion in 'Poetry' started by Rania, Sep 20, 2016.

  1. Rania

    Rania VIP Member


    بِکھر جائیں گے کیا ہم جب تماشہ ختم ہو گا

    میرے معبود! آخر کب تماشہ ختم ہو گا
    چراغِ حجرۂ درویش کی بُجھتی ہوئی لَو
    ہوا سے کہہ گئی ہے اب تماشہ ختم ہو گا
    کہانی آپ اُلجھی ہے، کہ اُلجھائی گئی ہے
    یہ عقدہ تب کُھلے گا جب تماشہ ختم ہو گا
    یہ سب کٹھ پُتلیاں رقصاں رہینگی رات کی رات
    سحر سے پہلے پہلے سب تماشہ ختم ہو گا
    تماشہ کرنے والوں کو خبر دی جا چکی ہے
    کہ پردہ کب گرے گا کب تماشہ ختم ہو گا
    دلِ ما مطمئن! ایسا بھی کیا مایوس رہنا
    جو خلق اُٹھی تو سب کرتب تماشہ ختم ہو گا
     
  2. muzafar ali

    muzafar ali Legend

    thanks for nice sharing
     
  3. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

Share This Page