1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

استغفار کرو

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Nov 9, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators


    [​IMG]



    استغفار کرو



    آپ کو ان پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی تو نہیں؟

    ---------------------------------------------------------------

    • نماز و عبادات میں دل نہ لگنا

    • گناہوں کا پچھتاوہ اور پشیمانی

    • کوئی پریشانی نہ ہونے کے باوجود بھی دل اداس رہنا

    • ان گنت فکر مندیاں

    • لا محدود دشواریاں

    • بیماری اور تنگ دستی

    • بے اولادی

    • پیداوار میں کمی

    • کاروبار کی ناکامی

    • بیٹے بیٹیوں کی شادی میں رکاوٹ

    • رزق میں کمی

    • ناکام مستقبل کا دھڑکا

    • خاندانی مسائل

    • قرضوں کا بوجھ

    • نوکری کا نہ ملنا



    لیجیئے حل آپکی خدمت میں پیش ہے !

    اور وہ ہے کثرتِ استغفار



    جی ہاں: کثرتِ استغفار سے جہاں گناہوں کی معافی ہوتی ہے، وہاں دنیا کے سارے مسائل بھی حل ہوتے ہیں،



    قرآن پاک کی یہ آیات ملاحظہ کیجیئے

    -------------------------------------------

    فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّہُ كَانَ غَفَّارًا ۔ يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا ۔ وَيُمْدِدْكُمْ بِأمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أنْہَارًا ۔

    (سورۃ نوح 10-11-12)

    ترجمہ:۔

    ”گناہ بخشواؤ اپنے رب سے بے شک وہ ہے، بخشنے والا، وہ کثرت سے تم پر بارش بھیجے گا اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہارے لئے باغات بنا دے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری فر مادے گا۔“



    سرکارِ دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک سنئے:

    -----------------------------------------------------------------------------------

    • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

    جو شخص استغفار میں لگا رہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر دشواری سے نکلنے کا راستہ بنا دیں گے اور ہر فکر کو ہٹا کر کشادگی فرما دیں گے اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دیں گے، جہاں سے اس کو دھیان بھی نہ ہو گا۔

    (ابوداؤد)



    • آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تمہیں تمہاری بیماری اور دوا بتا دوں ؟

    سن لو !

    گناہ بیماری ہے اور استغفار دوا ہے ، اس شخص کے لئے جنت کی خوشخبری ہے جس کے نامہ عمال میں استغفار کثرت سے پایا جاۓ .

    {ابن ماجہ ولیم ٢ پیج #١٢٥٤}



    اب اسلاف کی ایک حکایت بھی سنئے

    ---------------------------------------------

    حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے قحط سالی کی شکایت کی ،

    یعنی بارش نہ ہونے کی، تو انہوں نے فرمایا: استغفار کرو،

    دوسرے نے تنگدستی کی شکایت کی،تو اس کو بھی فرمایا کہ : استغفار کرو،

    تیسرے آدمی نے اولاد نہ ہونی کی شکایت کی،تو اس کو بھی فرمایا کہ: استغفار کرو، چوتھے نے شکایت کی کہ پیداوار زمین میں کمی ہے،تو ان کو بھی فرمایا کہ: استغفار کرو

    [​IMG]
     
  2. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    [​IMG]
    Thank you
    سر جی اردو تحریر پر اوٹر شیڈو افیکٹ کیسے دیتے ہیں۔شکریہ​
     

Share This Page