1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

غیروں کے حقوق۔ حقوقِ والدین

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Nov 10, 2016.

Share This Page

  1. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 83/98

    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]

    غیروں کے حقوق۔ حقوقِ والدین

    خدا کی نعمتوں سے دوسرے درجے پر ماں باپ کی نعمت ہے۔ باپ بیٹے کے وجود کا سبب۔ اُس کی تربیت کا وسیلہ اور کمالات کے حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ وہ اُس کے لئے طرح طرح کی مشقتوں سے دنیوی اسباب جمع کرتا ہے۔ بلکہ اُسے اپنی ذات پر مقدم سمجھتا ہے۔ خود خواہ فاقہ کشی کرے۔ مگر بیٹے کو آسائش میں رکھتا ہے۔ ماں بیٹے کے وجود میں باپ کی شریک ہوتی ہے، پہلی خوراک جو بچے کی زندگی کا باعث ہوتی ہے۔ وہ ماں ہی کا خون ہے۔ بیچاری مدّت دراز تک اُس کی تربیت و حفاظت کرتی ہے۔ اور فرط محبت سے اپنے آپ کو اُس پر فدا کرتی ہے۔ اگر بچے کی طبیعت ذرا ناساز ہو، تو کھانا پینا بھول جاتی ہے اور راتوں جاگتی ہے۔ از روئے عقل و نقل منعم کا شکر واجب ہے۔ اِس لئے مقتضائے انصاف یہ ہے۔ کہ خدا کی اطاعت کے بعد ماں باپ کی اطاعت کو واجب سمجھو۔ اُن کی تعظیم و توقیر کرو۔ اُن کی خدمات سے عار نہ کرو۔ بڑھاپے میں انسان کے ہوش و حواس میں فتور آجاتا ہے۔ اور اُس کے افعال و اقوال اکثر بچوں کی مانند فضول معلوم ہوا کرتے ہیں۔ مگر اُس حالت میں بھی ماں باپ کی تعظیم و تکریم نہ چھوڑو۔ اگر والدین بیدین ہوں، تو اُن پر بد دعا نہ کرو۔ بلکہ اُن کی ہدایت کے لئے خدا سے دعا مانگو۔ اور اُن کے ساتھ سلوک و احسان سے کسی طرح دریغ نہ کرو۔ ماں باپ انسان کے حق میں بہشت اور دوزخ ہیں۔ جو اُن کی فرمانبرداری کرے گا۔ وہ بہشت میں جائے گا۔ جو اُنہیں ستائے گا وہ دوزخ میں جگہ پائے گا۔
    اِس زمانے میں بعض ناخلف اپنی بی بی کے بہکانے سے والدین کو گھر ہی سے نکال دیتے ہیں۔ یا خود اُن سے جدا ہو کر کسی اورجگہ چلے جاتے ہیں۔ یاد رکھو! جو ماں باپ کو ستائے گا۔ وہ اپنی اولاد سے دُکھ پائے گا۔ اور جو والدین کو آرام دے گا۔ وہ اپنی اولاد سے آرام پائے گا۔ اگر والدین بھلا بُرا بھی کہیں، تو تحمل واجب ہے۔ ماں کا حق باپ کے حق سے بھی زیادہ ہے۔ کیونکہ وہ پرورش وغیرہ میں باپ کی نسبت زیادہ مشقت اُٹھاتی ہے۔
    والدین کی وفات کے بعد بھی اُن کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ وہ اِس طرح کہ اُن کے لئے دعائے مغفرت کرو۔ اُن کی وصیّت کو پورا کرو۔ اُن کے رشتہ داروں سے اچھا برتاؤ کرو۔ اور اُن کے دوستوں کی تعظیم کرو۔
    عزیزو! ماں باپ کی نافرمانی سے خدا ناراض ہوتا ہے۔ اُنہیں گالی دینا سخت گناہ ہے۔ اکثر لڑکے خود تو اپنے والدین کو گالی نہیں دیتے۔ مگر دوسروں کے ماں باپ کو گالی دے
    دیتے ہیں۔ اور وہ اِس کے عوض میں اِن کے ماں باپ کو گالی دیتے ہیں۔ یہ صورت بھی اپنے والدین کو خود گالی دینے کے برابر ہے۔ کیونکہ گالی دلانے کا باعث یہ خود بنتے ہیں۔
    بعض لڑکے ایسے ناخلف ہوتے ہیں۔ کہ ماں باپ کے تمام احسانات کو پسِ پشت ڈال کر اُن کے بدخواہ بن جاتے ہیں۔ چنانچہ شیخ سعدی فرماتے ہیں۔ کہ میں دیارِ بکر میں ایک مالدار بوڑھے کے ہاں مہمان ہوا۔ جس کا صرف ایک بیٹا تھا۔ ایک رات اُس بوڑھے نے بیان کیا۔ کہ تمام عمر میں میرے گھر میں اِس لڑکے کے سوا کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا۔ اِس جنگل میں ایک درخت ہے جہاں لوگ مرادیں مانگنے جاتے ہیں۔ میں راتوں اُس درخت کے نیچے رویا ہوں۔ تب خدا نے مجھے یہ لڑکا عطا فرمایا ہے، شیخ صاحب فرماتے ہیں۔ کہ میں نے سُنا۔ وہ لڑکا اپنے دوستوں سے آہستہ آہستہ یوں کہہ رہا تھا۔ ’’کاش! مجھے معلوم ہوتا کہ وہ درخت کہاں ہے۔ تاکہ میں دعا کرتا۔ کہ میرا باپ مر جائے‘‘۔
    والدین کی طرح دیگر رشتہ داروں اور اقارب کے حقوق کی رعایت بھی واجب ہے۔ جو زیادہ قریبی ہو۔ اُس کا حق بھی بعید سے زیادہ ہے۔ جو لوگ اپنے رشتہ داروں سے احسان و سلوک کرتے ہیں۔ وہ اُن کے فرمانبردار بن جاتے ہیں۔ اور جان و مال اُن پر قربان کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ صلۂ رحم کرنے والے دنیا میں ہمیشہ نیک نام مشہور ہوتے ہیں۔

    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]
     
    PakArt likes this.
  2. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Moderator
    • 38/49

  3. PakArt
    Offline

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan
    • 83/98

    [​IMG]
    [​IMG]
    بہت شکریہ مزید پرکشش اور دلکش ڈاک کا انتطار رہے گا
     
  4. PakWatan
    Offline

    PakWatan Regular Member
    • 8/8

    بہت عمدہ پوسٹ ہے۔مزید کا منتطر رہیں گے
     
  5. PakWatan
    Offline

    PakWatan Regular Member
    • 8/8

    بہت عمدہ پوسٹ ہے۔مزید کا منتطر رہیں گے
     
  6. IronMan
    Offline

    IronMan My Name is Zain Khan from Islambad Staff Member
    • 28/33

    یہ لنک دیکھنے کے لیے آئی ٹی استاد پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اپنا اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
    ***
    یہ لنک دیکھنے کے لیے آئی ٹی استاد پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اپنا اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     
  7. IronMan
    Offline

    IronMan My Name is Zain Khan from Islambad Staff Member
    • 28/33

    یہ لنک دیکھنے کے لیے آئی ٹی استاد پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اپنا اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
    ***
    یہ لنک دیکھنے کے لیے آئی ٹی استاد پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اپنا اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     

Share This Page