1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

قدرت رکھنے کے باوجود معاف کردیں

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Nov 12, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators


    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]

    قدرت رکھنے کے باوجود معاف کردیں


    رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ موسیٰ بن عمران نے پوچھا:”اے میرے رب تیرے نزدیک تیرے بندوں میں سب سے عزت والا کون ہے؟‘اللہ تعالیٰ نے فرمایا:جو قدرت رکھنے کے باوجود معاف کردے۔ (حدیث نبویﷺ)
    کوکب شہزاد:
    اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا․․․
    حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی آیا اس نے کہا:اے اللہ کے رسول ﷺ کوئی ایسا ردعمل بتایئے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کرے اور لوگ مجھ سے محبت کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: دنیا سے نفرت کرو(بے رغبتی)اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور جولوگوں کے پاس ہے اس سے بے رغبتی اختیار کرو لوگ تم سے محبت کریں گے“۔(جامع ترمذی سنن ابن ماجہ)
    دولت آزمائش ہے․․
    حضرت کعب بن عیاض رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ہر امت کے لیے ایک آزمائش ہے اور میری امت کی آزمائش مال(یعنی دولت) ہے۔
    اللہ تعالیٰ کا غضب دوسروں پر نہ ڈالو․․
    حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آپس میں اللہ کی لعنت اور اللہ کاغضب ایک دوسرے پر نہ ڈالا کرو اور نہ اس طرح کہا کرو کہ توجہنم میں جائے۔ ایک روایت میں ہے” آگ میں جائے“ (جامع ترمذی سنن ابوداؤد)
    حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لئے تحفہ․․․
    حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی:”اے میرے اللہ! مجھ کو ایسی چیز سکھلا کہ میں اس کے ساتھ تمھیں یاد کروں اور تجھ سے دعا کروں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اے موسیٰ(علیہ السلام) تم لاالہ الا اللہ“ کہو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے میرے پروردگار یہ تو تیرے سارے بندے کہتے ہیں، مجھے کوئی ایسی چیز سکھا جو میرے ساتھ خاص ہو۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ (علیہ السلام) اگر ساتوں آسمان اور جوان کو آباد کرنے والی چیزیں ہیں اور ساتوں زمینیں ترازو کے ایک طرف رکھ دی جائیں اور “لاالہ الااللہ“ کو دوسری طرف رکھ دیا جائے تو” لاالہ الا اللہ“ ان پر بھاری ہوگا۔(بغوی نے شرح السنہ میں اس کو روایت کیا ہے)

    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  3. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    ***

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     

Share This Page